ستیندر شرن کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے زمانے میں کرکٹ کا جنون اس قدر نہیں تھا جیسا کہ آج کے نوجوانوں میں ہے، اس کی بنیادی وجہ آج کے جدید آلات ہے، ہمارے زمانے میں ٹی وی بھی محدود گھروں میں تھی تو اس وقت صرف ایک ہی سہارا تھا ریڈیو کا، تو ہم لوگ سن کر بھارت کی جیت پر خوشیاں مناتے تھے مگر آج ڈیجیٹل زمانہ ہے، ساری چیزیں موبائل پر فراہم ہے اور راست طریقے سے کرکٹ کی تمام کارکردگی دیکھے جا سکتے ہیں اور لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
ستیندر شرن کے مطابق اس بار کے ورلڈ کپ میں کئی اہم ٹیم خطاب کی دعویدار ہے جن میں ہمارا بھارت بھی شامل ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی اس دور میں شامل ہے۔ ہم تو امید کرتے ہیں کہ بھارت ٹیم کپل دیو اور مہندر سنگھ دھونی کے بعد وراٹ کوہلی کی قیادت میں ایک بار پھر ورلڈ کپ بھارت میں لائے۔