ETV Bharat / state

ارریہ: سائیکل سے ہی اعظم گڑھ لوٹنے کو مجبور ہوئے مزدور

author img

By

Published : May 14, 2020, 4:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مزدوروں کے سامنے کام بند ہو جانے کے سبب فاقہ کشی کی نوبت آگئی تھی، جس کی وجہ سے یہ مزدور اعظم گڑھ کی طرف سائیکل سے ہی روانہ ہو گئے۔

سائیکل سے ہی اعظم گڑھ لوٹنے کو مجبور ہوئے مزدور

وقت کا یہ پرندہ رکا ہے کہاں...

میں تھا پاگل اسے جو مانتا رہا...

چار پیسے کمانے میں آیا شہر...

گاؤں میرا مجھے یاد آتا رہا...

مشہور غزل گلوکار جسونت سنگھ کے ذریعہ گائے اس نغمہ کے ایک ایک لفظ لاک ڈاؤن جیسے موجودہ حالات میں مزدوروں کے اوپر صادق آ رہا ہے، دراصل پڑوسی ریاست اتر پردیش کے مختلف حصوں سے سیمانچل سمیت سلیگڑی میں معاش کی تلاش میں مزدور آتے ہیں اور پھر یہیں رہ کر دو وقت کی روزی روٹی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔

مگر اس لاک ڈاؤن جیسے حالات میں بڑی۔ بڑی فیکٹری، کارخانہ بند ہونے سے سب سے زیادہ پریشانی مزدور طبقہ ہی جھیل رہا ہے۔ جمع راشن اور روپے ختم ہونے سے اب یہ لوگ بھوک مری کے حال میں ہیں۔

ایک طرف جہاں دوسری ریاستوں سے مزدوروں کا بہار آنے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں جو مزدور دوسری ریاستوں سے آکر بہار کے مختلف اضلاع میں محنت مزدوری کرتے ہیں وہ بھی یہاں سے اپنے۔ اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے ہی درجن بھر مزدوروں کا ایک وفد قومی شاہراہ 327 سلیگڑی سے دو سو کیلو میٹر سائیکل سے سفر طے کر ارریہ پہنچا، جہاں انہیں 900 کیلو میٹر دور یوپی کے اعظم گڑھ جانا ہے۔

ان مزدوروں کی لاچاری نہ تو بہار حکومت اور نہ یوپی حکومت کو دکھ رہی ہے کہ انہیں محفوظ طریقے سے ان کے مقام تک پہنچانے کا کوئی نظم کرے۔

یہ مزدور چلچلاتی دھوپ اور تیز ہوا میں سفر کی صعوبتیں برداشت کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

سفر کے دوران کچھ دیر ارریہ کے قومی شاہراہ پر آرام کرنے کے لئے رکے تو ای ٹی وی بھارت نے ان مزدوروں سے بات کی۔ ان مزدوروں نے بتایا کہ ہم لوگ سلیگڑی کے ایک پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، مگر لاک ڈاؤن میں یہیں پھنس کر رہ گئے، جس فیکٹری میں کام تھا وہ بھی بند ہو گیا، لہٰذا مالک نے بوریا بستر باندھنے کو کہہ دیا۔

کورونا وائرس کے اس خوف نے ہمیں ہمارے اہل خانہ سے ملنے کی تڑپ نے سائیکل سے ہی گھر لوٹنے پر مجبور کر دیا ہے، اگر حکومت کی جانب سے ہم لوگوں کے لئے کوئی نظم ہوتا تو یوں نکلنے کو مجبور نہ ہوتے۔

ان مزدوروں کے رکنے کی خبر جیسے ہی ریڈ کراس سوسائٹی کو ملی تو فوراً راحت پیکٹ اور پانی لے کر ان لوگوں تک پہنچے ان کی درمیان تقسیم کیا۔ یہ مزدور پیٹ کی بھوک مٹا کر پھر آگے کی جانب نکل پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.