لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہار کے باہر پھنسے مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کے لیے مسلسل ریاستی اور مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
جس کے بعد حکومت نے خصوصی ٹرین سے مزدروں کو واپس لانے کی قواعد شروع کردی ہے۔
وہیں ہفتہ کے روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے 1200 مہاجر مزدوروں کو لایا گیا تھا۔ وہاں تھرمل اسکریننگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی ضلع بھجوایا جارہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز راجستھان سے آنے والے 1200 مہاجر مزدوروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے بہار لایا گیا تھا.
دانا پور ریلوے اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد مدھے پورہ ضلع میں رہنے والے 66 مزدوروں کو 4 بسوں کے ذریعے ہوم ڈسٹرکٹ بھیج دیا گیا۔ تمام مزدوروں کی جانچ اور اندراج کے بعد ضلع کے بی این منڈل اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے انہیں 21 دن کے لئے مختلف بلاکس میں قرنطینہ سینٹر بھیج دیا ہے۔
الیکشن افسر پون کمار نے بتایا کہ راجستھان کے ناگور میں پھنسے 66 مزدوروں کو پٹنہ سے مدھے پورہ لایا گیا تھا۔
وہیں گوپال گنج کی سرحد سے 15 مزدور یہاں پہنچے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں 21 دن کے لئے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا۔
اس دوران مہاجر مزدور راجکمار داس نے بتایا کہ حکومت نے ہمیں واپس بلایا ہے۔ ہم اس سے بہت خوش ہیں۔ وہاں کھانے پینے میں بہت پریشانی تھی۔ 'ہم وہاں کام کر رہے تھے۔ ابھی بھی ضلع مدھے پورہ کے 1 ہزار سے زائد مزدور وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔'