ETV Bharat / state

بہار ڈی جی پی کی تنبیہہ، طبی عملے پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا - بہار میں کورونا

بہار پولیس کی جانب سے اول دستہ کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا گیا۔ ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ اول دستہ کے کارکنوں پر حملہ کرنے والے افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ طبی عملے پر حملہ کرنے والے کا تعلق چاہے کسی بھی ذات، مذہب سے ہو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل کی جائے گی۔

بہار ڈی جی پی کی تنبیہہ، طبی عملے پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 4:17 PM IST

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے جمعرات کے روز انتباہ دیا کہ کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں، صحت کے کارکنوں یا دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بہار ڈی جی پی کی تنبیہہ، طبی عملے پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی طبی عملے، میڈیکل افسر، سرکاری ملازمین، مجسٹریٹ یا پولیس کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتا ہے تو ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔چاہے ان افراد کا تعلق کسی بھی طبقے، مذہب یا ذات سے ہو ہم ان میں کوئی تفریق نہیں کریں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

ڈی جی پی نے مزید کہا کہ بدھ کے روز اورنگ آباد میں طبی عملے پر حملے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد میں 25 افراد کو جیل بھیج کر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور انہیں جلد از جلد سزاد دی جائے گی۔عام آدمیوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق بہار میں اب تک 70 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 29 صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 میں مزید 941 کیسوں کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس متاثروں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.