ETV Bharat / state

معمولی بات پر بیوی کی خود سوزی - ضلع ارریہ کے کسیار گاؤں

بہار میں ضلع ارریہ کے کسیار گاؤں میں ایک دل دہلانے والا معاملہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے معمولی بات پر خود کے اوپر کیروسین ڈال کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

معمولی بات پر بیوی کی خود سوزی
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 3:02 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:05 AM IST

آگ لگنے سے اوشا نامی خاتون 80 فیصد تک جھلس گئی جبکہ اس کا شوہر بھی آگ کی چپیٹ میں آگیا تھا جس کے سبب وہ بھی 40 فیصد تک جھلس گیا۔

معمولی بات پر بیوی کی خود سوزی

مقامی لوگوں نے فوری طور پر دونوں کو علاج کے لیے ارریہ صدر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے شدید طور سے جھلسی خاتون کے بہتر علاج کے لیے اسے ہایئر سینٹر ریفر کر دیا۔

کسیار گاؤں کے وارڈ نمبر دس میں رہنے والے دنیش رشی دیو کا کہنا ہے کہ 'اسے گاؤں میں لگے وشو کرما پوجا کا میلہ دیکھنے جانا تھا جس کے لیے اس نے اپنی اہلیہ اوشا دیوی سے سو روپے مانگے لیکن اوشا دیوی نے اسے میلہ میں جانے سے منع کردیا اور اسے سو روپئے دینے سے انکار کردیا'۔

دنیش کا مزید کہنا ہے کہ 'اسی دوران دونوں میں بحث ہوئی اور معمولی سی بات پر تنازع اتنا بڑھ گیا کہ اوشا نے غصے کے حالت میں گھر میں رکھے کیروسین کا ڈبہ نکالا اور اس سے خود کو آگ لگا دی۔

جبکہ اس معاملے میں مقامی لوگوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دنیش کو میلہ دیکھنے کے لیے جانا تھا جس کے لیے اس نے اپنی بیوی سے 100 روپئے مانگے لیکن اوشا نے اسے پیسے دینے سے انکار کردیا۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ' پیسے نہ ملنے پر دنیش کو غصہ آگیا اور اس نے انتہائی غصہ کی حالت میں گھر میں رکھے کیروسین کے ڈبے کو اٹھایا اور اوشا پر کیروسین چھڑک کر اسے آگ لگادی۔

ارریہ صدر ہسپتال کے ڈاکٹر ڈی این پی شاہ نے بتایا کہ شوہر بیوی دونوں اس واقعہ میں بری طرح سے جھلسے ہیں اوشا کے جسم کا 70 فیصد حصہ جلا ہے جبکہ دنیش 50 فیصد جلا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضروری علاج کے بعد دونوں کو بہتر علاج کے لیے بھاگلپور ہسپتال ریفر کر دیا گیا، دنیش کی والدہ نے بتایا کہ اس وقت وہ لوگ گھر میں نہیں تھے۔ گھر میں دنیش کی ایک چھوٹی سی بچی تھی مقامی لوگوں کے خبر پر وہ لوگ گھر پہنچے۔

Intro:میلہ دیکھنے کے لئے سو روپے نہیں دئے تو بیوی کو جلا ڈالا

ارریہ : ارریہ بلاک کے کسیار گاؤں واقع وارڈ نمبر دس میں ایک دل دہلانے والا معاملہ پیش آیا ہے، جہاں دنیش رشی دیو نامی شخص نے معمولی کہا سنی میں اپنی بیوی کے اوپر کراسن تیل چھڑک کر آگ لگا دی. آگ لگنے کی وجہ سے اس کی اہلیہ شدید طور سے زخمی ہو گئی، اس دوران آگ کے چپیٹ میں خود دنیش رشی دیو بھی آ گیا اور وہ بھی جھلس گیا، مقامی لوگوں نے آناً فاناً میں دونوں کو علاج کے لئے ارریہ صدر ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے شدید طور سے جھلسی خاتون کے بہتر علاج کے لئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا ہے.

Body:اطلاع کے مطابق کسیار گاؤں کے وارڈ نمبر دس کا باشندہ دنیش رشی دیو کو گاؤں میں لگے وشو کرما پوجا کا میلہ دیکھنے جانا تھا جس کے لئے اس نے اپنی اہلیہ اوشا دیوی سے ایک سو روپے مانگے، اوشا دیوی نے میلہ میں جانے سے منا کرتے ہوئے ایک سو روپے نہیں دئے، اسی دوران پھر دونوں میں بحث و مباحثہ ہوئی، معمولی بات پر تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دنیش شدید غصے کے حالت میں گھر میں رکھے کراسن تیل کا ڈبا نکال کر اپنی بیوی کے اوپر چھڑک دیا اور آگ لگا دی. حالانکہ اس درمیان دنیش بھی آگ کے زد میں آ گیا.

Conclusion:ارریہ صدر ہسپتال کے ڈاکٹر ڈی این پی شاہ نے بتایا کہ دونوں شوہر بیوی بری طرح سے جلی ہوئی ہے، اوشا دیوی کے جسم کا 70 فیصد حصہ جلا ہوا ہے جبکہ دنیش رشی دیو 50 فیصد جلا ہے. یہاں ضروری علاج کر دونوں کو بہتر علاج کے لئے بھاگلپور ہسپتال ریفر کر دیا گیا. دنیش کی والدہ نے بتایا کہ اس وقت ہم لوگ گھر میں نہیں تھے، گھر میں دنیش کی ایک چھوٹی سی بچی تھی، مقامی لوگوں کے خبر پر ہم لوگ گھر پہنچے.

بائٹ...... دنیش رشی دیو، زخمی شوہر
بائٹ...... ڈاکٹر ڈی این پی شاہ، ڈاکٹر صدر ہسپتال
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.