ETV Bharat / state

بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف میرٹھ میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، نتیش کمار کا پتلہ نذر آتش کیا گیا - میرٹھ میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے متنازعہ بیان کو لیکر آج میرٹھ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کے زیراہتمام کلکٹریٹ آفس پرایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نتیش کمار کے پتلہ کو نذر آتش کیا گیا.

بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف میرٹھ میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 8:44 PM IST

میرٹھ: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے متنازعہ بیان کو لیکر آج میرٹھ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کے زیراہتمام کلکٹریٹ آفس پرایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نتیش کمار کے پتلہ کو نذر آتش کیا گیا.ساتھ ہی خواتین کو لیکر ان کے بیان پر بی جے پی مہیلا مورچہ کی کارکنان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے نتیش کمار نے بہار اسمبلی میں خواتین ریزرویشن کے نام غلط بیانی کی ہے اس سے خواتین برادری میں ناراضگی کا ماحول ہے. ایسے میں نیتیش کمار کو سی ایم عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے.

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے متنازعہ بیان کو لے کر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔ اب اس کا اثر میرٹھ میں بھی نظر آرہا ہے۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں نے آج میرٹھ کلکٹریٹ پہنچ کر نتیش کمار کے پتلے کو نذر آتش کر ان کے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین کو لکشمی کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ وہاں خواتین کو لے کر اس طرح کے بیانات دیے جا رہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے شہر صدر صدر سریش جین رتوراج اور مہیلا مورچہ کی صدر گیتا شرما کی قیادت میں مہیلا مورچہ کی کارکنان ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا مبینہ طور پر خواتین کے تئیں غیر مہذب طریقے سے کیے گئے تبصرہ پر خواتین نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے پتلے کو نذر آتش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: World Urdu Day Celebration مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کا اہتمام

مظاہرے میں شہر صدر سریش جین ریتوراج نے کہا کہ نتیش کمار نے ایوان میں جس طرح کی باتیں کی ہیں۔ اسے اپنے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنان اسے خواتین مخالف بیان بتاتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ممبر آف پارلیمنٹ رکن سروجنی اگروال نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ بیان شرمناک ہے۔ ہمارا ملک مذہبی روایات اور ثقافتی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ عورتوں کی پوجا کی جاتی ہے۔ وہیں نتیش کمار نے جمہوریت کے مندر میں خواتین کی توہین کرنے والا بیان دیا ہے۔ ملک کے کسی وزیر اعلیٰ نے شاید ہی کسی اسمبلی میں ایسا شرمناک بیان دیا ہو۔ خواتین کی طاقت اس قسم کی زبان کو قبول نہیں کرتی۔ یہ بیان ناقابل معافی ہے۔ اسے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.