چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں بدھ کو جہیز کےلئے ایک خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مہتو مسہری گاﺅں میں جہیز کے سلسلے میں پوجا دیوی (25) کا گلادبا کر قتل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں متوفی کے والد ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ باشندہ بند ا رائے نے اپنی بیٹی پوجا دیوی کے سسرال والوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پوجا دیوی کے سسرال والے فرار ہیں۔ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس واقعے میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔ Woman Strangled to Death for Dowry
یہ بھی پڑھیں: Bulandshahr Dowry Murder Case جہیز قتل کیس کے قصوروار کو عمر قید کی سزا
یواین آئی