ریاست بہار کے ضلع گیا کے ہیڈکوارٹر سے قریب 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع امام گنج ہیلتھ سینٹر میں ایک ماں نے تین بچیوں کو جنم دیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پیدائش کا یہ عمل تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ چلا۔
امام گنج کے کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں بلاک کے نگواں پنچایت کے پتھرا گاؤں کے باشندہ کارو مانجھی کی بیوی شانتی دیوی کو تین بیٹیوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سنیچر کی صبح ولادت کی پریشانی ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر اپراجیت گولڈن کی دیکھ ریکھ میں علاج شروع ہوا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ شانتی دیوی کو صبح دس بجکر بیس منٹ پر پہلی بچی کی ولادت ہوئی، جس کا وزن تقریباً ایک کلو نو سو گرام تھا، اس بعد دوسری بچی کی پیدائش 12 بجکر پچیس منٹ پر ہوئی جس وزن تقریباً ایک کلو چھ گرام تھا، جبکہ تیسری بچی کی ولادت بارہ بجکر تیس منٹ پر ہوئی جس کا وزن تقریباً ایک کلو ساٹھ گرام تھا۔
ڈاکٹر اشمیت آرین نے بتایا کہ کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی خاتون نے ایک ساتھ کچھ وقفے کے داوران تین بچیوں کو جنم دیا ہو۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ولادت کے بعد ماں اور بچے دونوں صحیح سالم ہیں، جبکہ ڈاکٹرز نے بچے کے رشتہ داروں کو بچوں کی بہتر جانچ کے لیے ضلع ہیڈ کواٹر لے جانے کی صلاح دی گئی ہے۔