ETV Bharat / state

مرکزی ٹیم کا بہاردورہ کل

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:31 PM IST

بہار میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی تین رکنی مرکزی ٹیم اتوار کے روز پٹنہ پہنچے گی۔

covid-19-cases-surging-special-central-team-being-rushed-to-bihar
کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے مرکزی ٹیم کا دورہ بہار

صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ اتوار کے روز بہار پہنچنے کے بعد مرکزی ٹیم وہاں کے محکمہ صحت کے حکام کے کوآرڈنیشن سے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔ مرکزی ٹیم ریاست کے طبی حکام کو ضروری امداد اور رہنمائی فراہم کرے گی۔ تین رکنی مرکزي ٹیم میں وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس سنگھ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے شعبہ میڈیسن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیرج نشچل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، بہار میں کورونا وائرس کے 1،667 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 24،967 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 177 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 15،771 افراد کو شفایابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 9،019 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بہار کا نمبر 11 واں ہے۔ بہار میں کورونا کا اثر پٹنہ، بھاگل پور، سیوان، مظفر پور ، بیگوسرائے اور نالندہ میں زیادہ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.