ETV Bharat / state

Bihar Public Service Commission بہار پبلک سروس کمیشن کی غلطی کا خمیازہ طلبا کیوں بھگتیں، قاری صہیب

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 1:32 PM IST

قاری صہیب نے بی پی ایس سی افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایس سی افسران کی جانب سے ریاست کی اردو آبادی کے ساتھ ناانصافی اور ان کی حق تلفی کی جارہی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Qari Sohaib Bihar Member Legislative Council

بہار پبلک سروس کمیشن کی غلطی کا خمیازہ طلباء کیوں بھگتیں

پٹنہ: بہار میں اردو مترجم و معاون اردو مترجم کے تقرر کے مسئلے کو آر جے ڈی کے رکن کونسل قاری صہیب نے توجہ طلب نوٹس کے ذریعہ مضبوطی کے ساتھ اٹھایا جس کے تحریری جواب حکومت کی جانب سے دیے گئے ہیں۔ جس سے قاری صہیب مطمئن نہیں ہیں، یہ سوال انہیں کونسل میں زبانی بھی کرنا تھا مگر ہنگامہ کے پیش نظر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس سوال کا تحریری جواب فراہم کرایا گیا جس سے قاری صہیب اپنی حکومت کے ذریعہ دیے گئے جواب سے مطمئن نظر نہیں آ رہے ہیں۔ قاری صہیب نے کہا کہ بی پی ایس سی کے اعلیٰ افسران کی لاپرواہی اور منفی رویہ کی وجہ سے ریاست میں اردو مترجم و معاون اردو مترجم کے خالی عہدوں پر تقرر کا عمل نہیں ہو سکا۔ Why should students suffer the consequences of Bihar Public Service Commission mistake

یہ بھی پڑھیں:

قاری صہیب نے کہا کہ بی پی ایس کی غلطی کی سزا امیدوار کیوں بھگتے؟ اس سے نہ صرف امیدواروں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، بلکہ ریاست میں سرکاری محکموں و شعبوں میں اردو کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور اس سے اردو آبادی پوری طرح متاثر ہو رہی ہے. قاری صہیب نے مزید کہا کہ میں نے درجنوں مرتبہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے دفتر جا کر ذمہ داران سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے ٹھیک سے ملاقات اور بات نہیں کی، درجنوں مرتبہ فون لگایا مگر کوئی رسپانس نہیں ملا، تب آخر کار ایوان کا سہارا لیا اور اس معاملے کو ایوان میں اپنے توجہ طلب نوٹس کے ذریعہ اٹھایا۔

قاری صہیب نے بی پی ایس سی افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایس سی افسران کے ذریعہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس حساس معاملے کو نظر انداز کر کے ریاست کی اردو آبادی کے ساتھ حق تلفی اور ناانصافی کی جارہی ہے۔ جسے برداشت نہیں کیا جائے گا. بلکہ ایسے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رکن کونسل قاری صہیب نے سوال کیا کہ بہار پبلک سروس کمیشن کی غلطی کا خمیازہ طلباء کیوں بھگتیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.