بہار میں دلتوں میں مقبول رہمنا مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی پر قبضے کو لے کر بھتیجے اور چچا کے درمیان جاری جنگ پر آج دہلی ہائی کورٹ سماعت کرے گا۔ چراغ پاسوان کی طرف سے داخل کی گئی درخواست پر جسٹس ریکھا پلی سماعت کریں گی۔
چراغ پاسوان نے پٹیشن داخل کر کے چچا پشوپتی پارس کو لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما کے طور پر منظوری دینے کے لوک سبھا صدر کے فیصلے کو چیلینج کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشوپتی پارس کو لوک جن شکتی پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوک سبھا اسپیکر نے انہیں ہاؤس میں پارٹی کے طور پر منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، پیشی کا حکم