ETV Bharat / state

جانئیے! رمضان المبارک میں کیا کریں کیا نہ کریں - مقدس کتاب قرآن کریم

رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا مفیض الدین المدنی نے کہا کہ دنیا کی سب سے مقدس کتاب قرآن کریم کا رمضان میں نازل ہونا اس مہینہ کی سب سے بڑی فضیلت ہے۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : May 7, 2020, 1:10 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے معروف مولانا مفیض الدین المدنی نے بتایا کہ قرآن کریم کو نازل کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ نے پوری انسانیت پر بہت بڑا رحم و کرم اور احسان فرمایا وہ اس لیے کہ قرآن کریم دین اور دنیا کی بھلائی کی ترغیب دیتا ہے، تمام طرح کی برائیوں سے روک کر اچھائی کی طرف متوجہ کراتا ہے، حق اور باطل کے فرق کو سمجھاتا ہے، دنیا اور آخرت کی کامیابی کا بہترین سبب قرآن کریم ہے۔

مولانا نے مزید بتایا کہ اس رمضان المبارک کے اندر جس عبادت کو امت مسلمہ پر فرض و واجب قرار دیا ہے وہ ہے روزہ رکھنا، روزہ ہر بالغ و عاقل پر فرض ہے یہ وہ عبادت ہے جو ایمان والے کے اندر تقویٰ اور پرہیز گاری پیدا کرتا ہے، روزہ رکھنے والے کے ہر چھوٹے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔

قرآن کریم کا رمضان میں میں نازل ہونا اس مہینہ کی سب سے بڑی فضیلت ہے

مولانا نے مزید کہا کہ اس مہینہ میں فرض عبادات کے علاوہ سنتوں اور نفلوں پر خاص توجہ دینی چاہیے اور مقدس کتاب قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں کا بھی اہتمام کرنا چاہئیے، ان سب کے علاوہ کوشش کی جائے کہ اپنی ذات سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچے، کسی کو کسی طرح کی تکلیف نہ پہنچائی جائے۔

واضح رہے کہ رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے تراویح و دیگر نمازیں گھروں پر ہی ادا کی جارہی ہے، حتی کہ نہ صرف نماز بلکہ پوچا اور دیگ مذاہب کے لوگ بھی اپنے گھروں میں ہی عبادات کے کام انجام دے رہے ہیں۔

ریاست بہار میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے بہار حکومت کے مطابق سات نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 542 تک پہنچ گئی ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 188 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.