ETV Bharat / state

Haj 2023 خلوص دل سے عازمین حج کی خدمت کرتے ہیں، صفائی ملازمین - عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

گیا ہوائی اڈہ پر صفائی ملازمین کی کارکردگی اوران کے کام قابل تعریف ہیں۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ خدمت کے جذبے سے کام کرتے ہیں اور حاجیوں کی خدمت کرنا ان کی خوش نصیبی ہے۔

خلوص دل سے عازمین حج کی خدمت کرتے ہیں صفائی ملازمین

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 11:25 AM IST

Updated : Jun 14, 2023, 11:32 AM IST

خلوص دل سے عازمین حج کی خدمت کرتے ہیں صفائی ملازمین

گیا: ریاست بہار کے گیا امبارکیشن سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران یہاں عازمین حج کے لیے کئی طرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ساتھ ہی صفائی کا بھی بہترین انتظام ہے۔ بودھ گیا نگر پریشد کے صفائی اہلکاروں کی جانب سے بھی عازمین حج کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

صفائی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ان کے اس جذبہ اور کام کی سراہنا عازمین حج بھی کرتے ہیں۔ انہیں دعاؤں سے نواز تے ہیں۔ یہ مقدس سفر ہے۔ اس لیے اس میں کوئی کوتاہیوں کا سوال پیدا نہیں ہوتا ہے۔ صفائی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ حاجیوں کے لئے امبارکیشن پوائنٹ کا ہونا گیا کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو کامیابی کے ساتھ اختتام کرنا ہماری ذمہ داری ہے صفائی کرنے میں کوئی بھی ملازم پیچھے نہیں ہے۔ سبھی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں رضاکاروں کے ساتھ یہ صفائی ملازم بھی رات بھرموجود ہوتے ہیں۔ وہ رات میں تین بار چھاڑو لگانے کے ساتھ گندگی کو دور کرتے رہتے ہیں۔ان کی صفائی کی جھلک یہ ہے۔ کوڑادان بھی باہر سے چمکتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Women Khadimul Hujjaj بنا محرم کے جانے والی عازمات کی رہنمائی کیلئے خاتون خادمہ کی روانگی

رضاکار موتی کریمی کہتے ہیں کہ جب کسی کو خدمت کا جذبہ ہوجاتاہے تو وہ صرف ڈیوٹی کو انجام نہیں دیتا بلکہ وہ خلوص دل اور نیت سے کام کرتاہے یہ ڈیوٹی سے بڑھ کر کاموں کو انجام دیتے ہیں۔

Last Updated : Jun 14, 2023, 11:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.