پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی عام انتخابات 2024 اور بہار اسمبلی الیکشن 2025 کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ AIMIM MLA Akhtarul Iman Says We Shall Prepare For General Election 2024
پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ گوپال گنج اور کڑھنی انتخاب میں شکست سے ہم تھوڑی مایوسی ضرور ہوئی ہے مگر ہمت نہیں ہارے ہیں۔ اگلے انتخابات کے لئے ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک ہم سیمانچل تک محدود تھے۔ اب ہم اپنا دائرہ پورے بہار میں بڑھائیں گے۔ پارلیمانی و اسمبلی انتخابات سے قبل ہم بہار کے 38 اضلاع کا جائزہ لیں گے اور پھر وہاں کے لوگوں سے مشورہ کرکے اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Akhtarul Iman On Urdu بہار میں اقتدار بدلنے کے باوجود اردو کے ساتھ نا انصافی جاری
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق اور حقوق کی بات کرنے آئے ہیں، ہمیں بھیک نہیں بلکہ حصہ داری چاہیے۔ آج بہار میں خود کو سیکولر حکومت کا اہم حصہ قرار دینے والے سے کہنا چاہتا ہوں کہ آخر کار بہار میں اقلیتی طبقے کے ساتھ کب تلک ناانصافی ہوتی رہے گی۔ انہیں ان کے حق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟ AIMIM MLA Akhtarul Iman Says We Shall Prepare For General Election 2024