ETV Bharat / state

Akhilesh Prasad Singhہمیں اپنی محنت سے بہار میں پارٹی کا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا ہے

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 8:22 PM IST

ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ بھارت جوڑو کی طرز پر بہار میں بھی پیدل مارچ نکالی جائے گی جو چمپارن کے ڈھاکہ سے شروع ہو کر گیا میں ختم ہوگی۔ پارٹی کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے اس پیدل مارچ کا آغاز کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں راہل گاندھی شریک ہوں گے۔Akhilesh Prasad Singh takes charge as new Bihar Congress chief

اکھلیش پرساد سنگھ
اکھلیش پرساد سنگھ

پٹنہ:بہار کانگریس کے صدر بننے کے بعد اکھلیش پرساد سنگھ آج پہلی بار ریاستی دفتر صداقت آشرم پہنچے اور پریس کانفرنس کے ذریعہ خصوصی طور پر صحافیوں سے روبرو ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے کئی سوالوں کے جواب بھی دیئے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کی مضبوطی اور منصوبہ سازی پر بھی کھل کر بات کی۔ اکھلیش پرساد سنگھ کے علاوہ پریس کانفرنس میں سابق ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، اے آئی سی سی کے سکریٹری و رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل احمد خان، بہار اسمبلی میں پارٹی لیڈر اجیت کمار شرما، ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔Akhilesh Prasad Singh takes charge as new Bihar Congress chief

اکھلیش پرساد سنگھ

ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ بھارت جوڑو کی طرز پر بہار میں بھی پیدل مارچ نکالی جائے گی جو چمپارن کے ڈھاکہ سے شروع ہو کر گیا میں ختم ہوگی۔ پارٹی کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے اس پیدل مارچ کا آغاز کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں راہل گاندھی شریک ہوں گے۔ اس درمیان میں پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے جو گاندھی میدان میں منعقد ہوگا، اس میں سونیا گاندھی یا پرینکا گاندھی دونوں میں سے ایک کے آنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہار میں ایک پھر کانگریس کارکنان کے اندر جوش بھرنے کا کام کر رہے ہیں اور گاؤں گاؤں قریہ قریہ جاکر لوگوں سے مل کر پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کریں گے.

اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ بہار میں راجد و جدیو بڑے بھائی کے کردار میں ہیں، ان دونوں جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کانگریس سمیت دیگر حلیفوں کو عزت و مناسب شرکت دے، تب ہی ہم لوگ بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اکھلیش سنگھ نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر نمبر آف سیٹ کے حساب سے حکومت میں شراکت بڑھانے کا مطالبہ کریں گے، ہمیں دو قلمدان اور چاہیے تاکہ کانگریس کو بھی مناسب حصہ داری مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہمیں اپنی محنت سے پارٹی کا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا ہے، جب تک یہ کام نہیں ہوگا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں:Bihar Congress president رکن پارلیمان اکھلیش پرساد سنگھ بہار کانگریس کے صدر مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.