ETV Bharat / state

Bihar Political Crisis: نتیش کمار کا این ڈی اے سے الگ ہونے کا جرات مندانہ فیصلہ، تیجسوی - Mahagathbandhan Of 7 Parties Will Work Closely

ذرائع کے مطابق نتیش کمار کی حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ Bihar Political Crisis

We have support of seven Mahagathbandhan parties, 164 MLAs in Bihar assembly, says Nitish Kumar
نتیش کمار نے این ڈی اے سے الگ ہونے کا جرات مندانہ فیصلہ لیا: تیجسوی
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 8:19 PM IST

پٹنہ: بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان، نتیش کمار عظیم اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ راج بھون پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ ان کے ساتھ تیجسوی یادو، جیتن رام مانجھی اور کانگریس کے اجیت شرما بھی تھے۔ راج بھون سے نکلنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں 164 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اب سات پارٹیاں مل کر بہار کی ترقی کریں گی اور بہار کی خدمت کریں گی۔ وزارت عظمیٰ کا امیدوار بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال کو ہنستے ہوئے ٹال دیا۔ اس نے کہا چھوڑو یہ سب۔۔۔' We have support of seven Mahagathbandhan parties, 164 MLAs in Bihar assembly

ویڈیو

تیجسوی یادو نے کہاکہ "بی جے پی جے ڈی یو کے خلاف سازش کر رہی تھی اور نتیش کمار کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بی جے پی نے مہاراشٹر اور پنجاب میں ایسا ہی کیا۔ اور بہار میں جے ڈی یو کو ختم کرنے کے لیے ایسا ہی کر رہی تھی۔ نتیش کمار نے ایک جرات مندانہ فیصلہ لیا اور این ڈی اے سے رشتہ توڑ لیا۔ تیجسوی یادو نے کہاکہ ہم سوشلسٹ لوگ ہیں اور ہم اپنی وراثت کو آگے بڑھانے کے قابل ہیں۔ ہم ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری جیسے کئی مسائل پر ماضی میں متحد ہیں۔ نتیش کمار ملک کے سب سے تجربہ کار وزیر اعلیٰ ہیں۔'

نتیش کمار نے کہاکہ "بہار کے 2020 کے اسمبلی انتخابات کے نتیجے کے بعد ہماری پارٹی نے صرف 43 سیٹیں جیتی تھیں اور میں وزیر اعلیٰ بننے کے لیے تیار نہیں تھا۔ جب میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں اقتدار میں تھا تو ان کے لیڈر بہت سی باتیں کہہ رہے تھے۔ جو مجھے پسند نہیں آیا اس لیے میں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔'

"اب، ہم عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنائیں گے اور ہمیں 165 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ عظیم اتحاد میں 7 سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔ اس لیے ہم سات پارٹیوں کی حمایت سے بہار میں حکومت چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ "ہم نے گورنر فاگو چوہان کے سامنے بہار میں نئی ​​حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ ہم نے ان کے سامنے 165 ایم ایل اے کی فہرست بھی پیش کی ہے۔"ذرائع کے مطابق نتیش کمار کی بدھ کے روز ہی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.