ETV Bharat / state

Wastania Exam In Gaya گیا میں وسطانیہ کا امتحان پُرامن ماحول میں مکمل

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 7:01 PM IST

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے تحت مدرسہ نمبر 1803 جامعہ نوریہ مجاہد ملت میں وسطانیہ کا امتحان پرامن ماحول میں مکمل ہو گیا۔

گیا میں وسطانیہ کا امتحان پُرامن ماحول میں اختتام پذیر

گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع جامعہ نوریہ مجاہد ملت علی گنج گیا میں وسطانیہ کا امتحان پر امن ماحول میں اختتام ہوگیا ہے۔ یہاں کے مدرسہ میں 36 طلبا و طالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا، وسطانیہ کا امتحان مدرسے کو ہی لینے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے تحت مدرسہ نمبر 1803 جامعہ نوریہ مجاہد ملت علی گنج روڈ نمبر چار گیا بہار میں وسطانیہ کا امتحان پرامن اور نقل سے پاک منصفانہ ماحول میں اختتام ہو گیا ہے۔

جامعہ نوریہ مجاہدملت کے پرنسپل مفتی محمد خواجہ درانی مصباحی نے بتایا کہ اس سال جن جن طلباء نے جامعہ نوریہ مجاہد ملت سے فارم بھرا وہ سارے طلباء شریک ہوئے اور بڑی مستعدی سے اپنے پرچوں کو حل کیا، امتحان میں سولہ لڑکا اور بیس لڑکیاں شامل ہوئیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بحیثیت نگران قاری خوشتر سہسرامی، قاری محمد شمشیر عالم اویسی، قاری محمد رضوان اشرف وغیرہ نے اس امتحان کو پرامن بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس موقعے پر جامعہ نوریہ مجاہد ملت کے بانی و مہتمم ڈاکٹر محمد ذاکر حسین رضوی گیاوی وقتا فوقتا امتحان کا جائزہ لیتے رہے اور آخیر میں بچوں کو ان کے مستقبل کے حوالے سے بہت بہتر رہنمائی فرمایا اور کہا کہ یہ امتحان آپ کے مستقبل کا زینہ ہے۔ اسے مضبوط کریں تاکہ اگلی سیڑھی بھی مضبوط ہو۔ اُنہوں نے طلباء کو کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مدارس سے پڑھنے والے طلبہ کا مستقبل روشن نہیں ہے بلکہ زیادہ روشن ہے کیونکہ مدارس کے طلباء کے اندر پریشانیوں اور مصیبتوں کو برداشت کرنے کی قوت، محنت لگن کی عادت اور ایمانداری سے کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے، مدارس کے طلباء آسانی سے عصری تعلیم کو سمجھ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ نوریہ مجاہد ملت میں دینی تعلیم کی ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے، جیسے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ بہار سے وسطانیہ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نیو دہلی سے یک سالہ اردو ڈپلومہ وعربی ڈپلومہ کا کورس کرایا جاتا ہے، اس کا مقصد ہے کہ یہاں کے فارغین کسی مقام پر پیچھے نہ رہیں اور وہ بھی اعلی عہدے پر فائز ہوں، کورس کرنے کے بعد وہ نجی ملازمت کرکے خود کی اور اہل خانہ کی بھی پرورش کر سکتے ہیں، جامعہ نوریہ کی کوشش ہوتی ہے کہ معیاری تعلیم و تربیت سے طلباء کا مستقبل سنوارا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ بورڈ کا ویب سائٹ کا کھُلنا محال تو کتابیں کیسے ڈاؤنلوڈ ہوں گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.