پولیس ذرائع نے بتایا کہ وارڈ سکریٹری سنگھ (40)کو مدار گنج پنچایت کے مکھیا پپو سنگھ کے کچھ حامی کل رات بلاکر لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق مکھیا کے گھر کھانے کے دوران کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوا جس کے بعد ان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی معلومات ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ اور گاﺅں والے مکھیا کے گھر کو گھیر کر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا جس کے بعد مکھیا پپو اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر کے پچھلے درواز ہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے مشتعل لوگوں کو پرسکون کرایا ۔ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کے تحریری بیان پر مکھیا سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔