گیا: بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے چاول کے تاجر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والے تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شرپسند متعدد معاملے میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق اس میں اہم ملزم دن میں کپڑے کی دکان میں کام کرنے کے بہانے بڑے تاجروں پر نگرانی رکھتا تھا کہ کس کی کتنی ہردن کی آمدنی ہے۔ رات میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کو انجام دیتا تھا۔اس کا پورا ایک گروہ ہے جو رات میں اسلحہ کی نوک پر ڈاکہ زنی کی واردات کو انجام دیتا ہے۔ Wanted Miscreants Arrest By Gaya Police In Bihar
یہ بھی پڑھیں:Bhilwara Acid Attack بھیلواڑہ میں خاتون پر تیزاب حملہ
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور کی ہدایت پر سٹی ایس پی اشوک کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس میں کوتوالی تھانہ سمیت ٹیکنیکل سیل کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ محکمہ انٹیلی جنس سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد ضلع کے مان پور بلاک کے بنیاد گنج علاقے کے علی پور گاؤں میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ چھاپہ ماری مہم کے دوران روہت عرف بہاری کو پولیس نے گرفتار کیا اور اسی کی نشاندہی پر دو اور بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔Wanted Miscreants Arrest By Gaya Police In Bihar