ETV Bharat / state

دربھنگہ: پنچایت انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - بہار میں چھٹے مرحلے کے تحت پنچایت انتخابات

پنچایت الیکشن کے چھٹے مرحلے کے تحت دربھنگہ کے دو بلاک صدر اور حیا گھاٹ بلاک میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صدر بلاک کے دلارپور پنچایت کے ووٹنگ مراکز پر خاتون ووٹروں کی اچھی تعداد نظر آئی ہے۔

سیکورٹی انتظامات کے درمیان پنچایت انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 3:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھگنہ میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ آج ضلع کے دو بلاک صدر اور حیا گھاٹ بلاک میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ صدر بلاک کے کل 22 پنچایت اور حیا گھاٹ بلاک کےکل 12 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔

صدر بلاک کے دلارپور پنچایت کے ووٹنگ مراکز پر خاتون ووٹروں کی اچھی تعداد نظر آئی۔ اس پنچایت میں آٹھ امیدوار مکھیا عہدے اور آٹھ امیدوار سرپنچ کے عہدے کے لیے قسمت آزما رہے ہیں۔ وہیں اسی پنچایت سے منسلک ضلع پریشد حلقہ نمبر 4/2 سے کل 14 ضلع پریشد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس پنچایت میں تقریبا 9 ہزار ووٹر ہیں، جس میں مسلم ووٹروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

مزید پڑھیں:گیا :پنچایت انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری

اس دوران دلارپور پنچایت کے اندھری گاؤں کے ایک پولنگ مرکز پر پہلی بار ووٹ دینے آئی ایک خاتون ووٹر نے کہا کہ وہ گاؤں کی ترقی کرنے والے امیدوار کو ووٹ ڈالیں گی۔

سیکورٹی انتظامات کے درمیان پنچایت انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

وہیں، پنچایت کے سبھی پولنگ مراکز کے پٹرولنگ مجسٹریٹ رام پرویس تانتی نے کہا کہ یہاں پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ساڑھے دس بجے تک تقریبا 26 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔ مرد ووٹر کی بنسب خاتون ووٹرز کی تعداد صبح سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.