لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں بہت سے لوگ گھر سے دور پھنسے ہوئے ہیں۔ ریاست بہار کے بہت سے بچے میڈیکل اور انجینئرنگ کی تیاری کرانے کا مرکز کہا جانے والا کوٹہ میں بھی پھنس گئے ہیں۔ طلباء سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے وزیراعلی نتیش کمار سے مدد لے رہے ہیں۔ اس واقعہ میں کوٹہ میں مقیم ضلع پورنیا کے طلباء نے بھی ویڈیو کے ذریعے حکومت سے مدد طلب کی ہے۔
طلباء نے وزیر اعلی سے التجا کی ہے کہ 'نتیش انکل کوٹا میں صورتحال بے قابو ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کے تباہی نے یہاں 100 سے زیادہ طالب علموں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسی لیے براہ کرم ہمیں گھر واپس بلا لیجیئے۔
ضلع پورنیا کے شامبھوی نے ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ 'میس یہاں بند ہو چکے ہیں۔ سامان لینے کے لیے کسی دوسرے پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ کمرے میں بند رہنے کی وجہ سے پڑھائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ وہیں طالب علم آدتیہ نے کہا کہ 'بچے یہاں زہنی تناؤ کے شکار ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس وقت اپنے کنبے کی بہت ضرورت ہے۔