ملک بھر میں کورونا Corona Cases in India نے ایک بار پھر سے تباہی مچانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں ملک بھر میں کورونا پازیٹو کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، کورونا نے پوری طرح سے بہار کو اپنے زد میں لے لیا ہے، جہاں ایک کے بعد دیگرے کورونا دھماکہ ہو رہا ہے۔
پٹنہ کے این ایم سی ایچ میں جہاں کورونا Corona in Patna سے ایک کی موت ہو چکی ہے وہیں 12 ڈاکٹرز اور 8 پارا میڈیکل اسٹاف سمیت کُل 20 کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پٹنہ ایمس Patna AIIMS میں 11 ڈاکٹر، پی ایم سی ایچ میں 5 ڈاکٹر، آئی جی آئی سی میں 2 ڈاکٹر، آئی جی آئی ایم ایس میں 11 ڈاکٹر یعنی کل 41 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
پٹنہ میں کورونا Corona in Patna جس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف پٹنہ ضلع میں 1126 لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جبکہ اس صف میں سیاست داں بھی پیچھے نہیں ہیں، نائب وزیر اعلیٰ سے لیکر کئی وزراء و پروفیسر بھی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ محض کچھ دنوں میں جس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد سامنے آئی ہے، اس سے اب بھی عام لوگ بے خبر ہیں یا پھر جان بوجھ کر لاپرواہی برت رہے ہیں۔
ہسپتال ہو یا بازار لوگ اب بھی سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں Violation of Corona Guideline کر رہے ہیں اور کھلے عام بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، دکانوں پر بنا ماسک کے بھیڑ نظر آ رہی ہے، لوگ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر بھیڑ کا حصہ بن رہے ہیں، حالانکہ پی ایم سی ایچ میں گھوم گھوم کر ماسک فروخت کرنے والے بغیر ماسک کے آمد و رفت کرنے والوں سے ماسک پہننے کی گزارش کرتے ہیں مگر لوگ اسے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کہا جائے تو ہسپتالوں اور بازاروں میں حکومت کے ذریعہ جاری گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑ رہی ہیں جس سے کورونا وبا کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھتے جا رہا ہے۔
وہیں پی ایم سی ایچ میں قائم کورونا وارڈ میں درجنوں کورونا متاثر Covid Patient زیر علاج ہیں، جس کی ڈاکٹر کے ذریعہ پوری نگرانی کی جا رہی ہے، کورونا وارڈ کے احاطہ کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے، صدر دروازے پر کورونا ہونے کے آثار اور اس سے بچاؤ کے تدابیر بورڈ کی شکل میں لگائے گئے ہیں۔
اس تعلق سے پی ایم سی ایچ کے سول سرجن کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کی طرف سے پوری تیاری ہے، زیر علاج متاثرین کی بہتر خدمت کی جا رہی ہے، سول سرجن نے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا تیسرا لہر Third Wave Of Corona in Patna پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لئے جتنا زیادہ ہو سکے احتیاط برتنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination in Bihar: بہار میں سات کروڑ افراد کی ٹیکہ کاری
کورونا وبا کے تیسرے دور میں لوگوں کو خود سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بیماری سے کھلواڑ زندگی کے ساتھ مہنگا پڑ سکتا ہے، جتنا آپ حفاظت میں رہیں گے، اتنا ہی آپ کا گھر اور اہل خانہ بحفاظت رہے گا، کورونا سے لڑنے کا سب سے بڑا ہتھیار خود محتاطی ہی ہے۔