لاک ڈاؤن کے مابین ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع موہنیاں سب ڈویژن چھےیوری گاؤں ایس ڈی ایم، ڈی ایس او اور ایس ڈی پی او پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ایس ڈی ایم کا باڈی گارڈ بری طرح زخمی ہو گیا۔ وہیں حملہ میں ایس ڈی پی او کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کیمور: گاؤں والوں کا ایس ڈی ایم پر حملہ اس واقع کی اطلاع جیسے ہی کیمور ایس پی کو ملی وہ جائے واقعے پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ ایس پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئےمکھیا کے شوہر، دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا، اس واقعے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔کیمور: گاؤں والوں کا ایس ڈی ایم پر حملہ معلومات کے مطابق کچھ دن قبل گاٶں والوں نے نانار پنچایت کے عوامی تقسیم کے دو نظام کے دکانداروں کی بے ضابطگی کے بارے میں ایس ڈی ایم شیو کمار راوت سے شکایت کی تھی۔ شکایت پر ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، موہنیاں ایس ڈی ایم اور موہنیا ڈی ایس پی تفتیش کے لیے موقع پر پہنچے تھے۔ جس میں ایک دکاندار پر بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا معاملہ درست پایا گیا تھا جس کے بعد اس کا لائسنس پہلے ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔ اسی دوران عہدیداران جیسے ہی ایک اور دکان دار کی تفتیش کے بعد دکان کھولنے کی ہدایت دے کرواپس آرہے تھے تبھی سینکڑوں دیہاتیوں نے افسروں کی ٹیم پر اینٹ پتھر سے حملہ کردیا۔
ایس پی دلنواز احمد نے رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'مکھیا سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔