آج پٹنہ میں تقریباً 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
ہر بار پٹنہ میونسپل کارپوریشن دعویٰ کرتا ہے کہ شہر میں پانی جمع نہیں ہو گا مگر اس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔ شہر میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں تقریباً 2 گھنٹے تک تیز بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت تو ملی مگر شہر کے علاقے پانی پانی ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے 27سے 29 جولائی تک ریاست کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا تھا۔