ETV Bharat / state

Training Camp for Hajj Pilgrims: عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری و تربیتی کیمپ - حج بھون پٹنہ

گیا ضلع میں 13 جون کو عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری و تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ Vaccination and Training Camp for Hajj Pilgrims

Vaccination and Training Camp for Hajj Pilgrims
عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری و تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 3:19 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں حج بھون پٹنہ کی جانب عازمین حج کے لیے 13 جون کو تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ اس میں تربیت کے ساتھ عازمین حج کی ٹیکہ کاری اور ہیلتھ کارڈز بھی ایشو کیے جائیں گے۔ حج سفر 2022 شروع ہونے سے دو دنوں پہلے تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوگا اور اس میں علمائے کرام، ٹرینر اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت شہر کے معزز شخصیات و رضاکاروں کی موجودگی ہوگی۔ Training Camp for Hajj Pilgrims

عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری و تربیتی کیمپ

حج کوآرڈینیٹر موتی کریمی نے بتایا کہ حج بھون کی جانب سے ہر ضلع میں تربیتی کیمپ لگتا ہے جس میں عازمین حج کو سلسلہ وار طریقہ سے ارکان حج کی ادائیگی، سفر کے قانونی امور سمیت دعاؤں اور درود و سلام کے وظائف کے تعلق سے تفصیلی جانکاری دی جاتی ہے۔ حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ کیمپ میں تربیت حاصل کرنے پر سند سے بھی نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا ضلع گیا کے عازمین حج کے لیے 13 جون کو شہر کے نغمتیہ کالونی میں واقع اے آر پیلس میں صبح 9:30 بجے سے کیمپ کا آغاز ہوگا۔ Hajj 2022

اس موقع پر اسی جگہ پر عازمین حج کو منجائٹس کا ٹیکہ اور پولیو کی خوراک دی جائے گی اور ساتھ ہی ہیلتھ کارڈز دیے جائیں گے جب کہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر شاہد خان نے بتایا کہ اس مرتبہ بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کو لیگج بیگس دیے جائیں گے۔ جس کی رقم پہلے ہی عازمین حج سے لے لی گئی ہے۔ وہ بیگس گیا پہنچ چکے ہیں۔ گیا کے عازمین حج کو 13 جون کو بیگ دے دیے جائیں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے گیا میں کل 800 بیگ آئے ہیں جو گیا کے ساتھ مگدھ کمشنری کے پانچوں اضلاع میں تقسیم ہونے ہیں، ساتھ ہی اس دن ٹراویلس کے نمائندے موجود ہوں گے جن کی بسوں کو حج کمیٹی نے عازمین حج کو لے جانے کے لیے منتخب کیا ہے حالانکہ ان بسوں کا کرایہ عازمین حج کو برداشت کرنا ہوگا اور گیا سے کولکاتا کے لیے 2025 روپے طے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہار عازمین حج کی تعداد میں بتدریج کمی

واضح رہے کہ ضلع گیا سے اس مرتبہ کُل 97 عازمین حج کی فائنل لِسٹ ہے جو سفر حج پر روانہ ہوں گے حالانکہ یہاں سے سفر حج پر روانہ ہونے کے لیے 250 لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا تاہم ان میں ویسے لوگوں کا رجسٹریشن منسوخ ہوگیا ہے جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.