ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے کی حمایت میں چودہ جنوری بروز منگل کو اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ دورہ پر آئے گے جہاں وہ گاندھی میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یوگی کے پروگرام کو لیکر بی جے پی نے تیاریاں مکمل کرنے کادعوی کیا ہے۔ ریاستی وزیر و مقامی ایم ایل اے پریم کمار نے پیر کو تشہیری مہم چلائی اور لوگوں سے یوگی کے جلسہ میں شریک ہونے کی اپیل کی۔
ادھر پیر کو پریم کمارنے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر عوام کو جلسہ میں شریک ہونے کی دعوت دی اور حزب اختلاف کی پارٹیوں پر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا سی اے اے کسی کی شہریت نہیں چھینتا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
ادھر یوگی کے جلسہ عام کو لیکر گاندھی میدان میں اسٹیج بنکر تیار ہوچکا ہے۔ گاندھی میدان میں سخت حفاظتی بندوبست کیے گیے ہیں۔
ادھر پورے شہر میں زعفرانی جھنڈے اور پوسٹر و بینر لگائے گئے ہیں اور درجنوں مقامات پر استقبالیہ گیٹ بنائے گیے ہیں۔
مقامی ایم ایل سی کرشن کمار سنگھ نے کہا کہ یوگی کے پروگرام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی لوگ امن پسند ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ نفرت پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔
ادھر سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ سی اے اے کے حق میں ریلی صرف بہانہ ہے اصل میں بی جے پی اس جلسے کے ذریعے بہار میں اپنی طاقت کا احساس دلانا چاہتی ہے۔
واضح رہے رواں برس بہار اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور بی جے پی اپنی طاقت دیکھا کر اپنی اتحادی پارٹی جے ڈی یو کو بہار میں بڑی پارٹی ثابت کرانا چاہتی ہے۔