گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کا آستانہ آج بھی سبھی طبقے و برادری کے لیے مرکزِ عقیدت ہے۔ یہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت کئی بڑے سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سیاسی مبصرین کی آمد ہوتی رہی ہے۔ Urs Of Hazrat Pir Mansoor Celebrated In Gaya
حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کا عرس ہر برس رجب المرجب کی 25 اور 26 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس برس بھی انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ عرس منعقد ہوا حالانکہ کورونا وبا Corona Impact On Urs کی وجہ سے اس سال بھی عرس کی تقریبات بڑے پیمانے پر نہیں ہوئیں۔ عرس کے موقع پر صوفیانہ قوالی اور بڑے جلسہ کا اہتمام نہیں ہوا۔
وقف کمیٹی حضرت پیر منصور کے صدر سید عطاء احمد نے بتایا کہ بعد نماز فجر قرآن خوانی سے عرس کا آغاز ہوا اور بعد نماز مغرب چادر پوشی وگلپوشی کی تقریب ہوئی۔
اس کے بعد محفل میلاد النبی کا اہتمام ہوا، جس کی صدارت حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کے آستانہ احاطے میں چلنے والا ادارہ جامعہ برکات منصور کے ناظم اعلیٰ مولانا سید عفان جامی نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزرگوں کا آستانہ انسانیت کا درس اور خدمت خلق کے لیے ہوتا ہے۔ یہاں ہر آنے والا حضرت پیر منصور کا عقیدت مند ہے اور وہ اسی عقیدت کا اظہار کرنے پہنچتا ہے۔ Urs Of Hazrat Pir Mansoor Celebrated In Gaya
یہ بھی پڑھیں: آستانہ حضرت پیر منصور کی مزار پر چادر پوشی
حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کے آستانہ کے تعلق سے سنی وقف بورڈ پٹنہ میں درج کاغذات کے مطابق حضرت کا آستانہ ساڑھے تین سو برس قدیم ہے، حضرت کا آستانہ جس مقام پر واقع ہے، وہ پورا علاقہ انیسویں صدی سے پہلے جنگلی علاقہ تھا اور یہاں حضرت عبادت و ریاضت میں مشغول ہوتے تھے اور انہوں نے یہاں پر ایک مسجد تعمیر کرائی تھی جو آج تک قائم ہے اور آج وہ مسجد آستانہ احاطے میں واقع ہے۔ Urs Of Hazrat Pir Mansoor Celebrated In Gaya