اس پروگرام کا افتتاح دربھنگہ کے کلیکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کیا، اس پروگرام میں دربھنگہ کے اردو دانشوروں نے بھی شرکت کی اور دربھنگہ کے سرکاری اسکولوں کے اردوداں طلباء نے بھی حصہ لیا۔
یہ پروگرام دیر شام تک چلا، اس پروگرام کی خطبہ استقبالیہ ضلع دربھنگہ اردو زبان سیل کے انچارج اور ضلع مائنانریٹی ویلفیئر افسر وسیم احمد نے کیا۔
اس حوصلہ افزائی پروگرام میں مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر شاکر خلیق، ڈاکٹر مشتاق احمد (پرنسپل سی ایم کالج)، پروفیسر محمد بدر عالم موجود تھے۔ وہیں اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر عبدل منان طرزی نے کی۔
اس پروگرام کے بارے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع اردو زبان سیل کے انچارج اور ضلع مائناریٹی ویلفیئر افسر وسیم احمد نے کہا کہ' یہ پروگرام محکمہ کابینہ سکریٹریٹ اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام اردوداں طلباء کی حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت کرایا گیا۔'
اس پروگرام میں 10ویں جماعت کے تقریباً 50 لڑکے۔ لڑکیوں نے حصہ لیا ہے وہیں 12ویں جماعت کے تقریباً 34 لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا ہے اور گریجوئیشن کے 22 طلباء نے حصہ لیا ہے۔ تینوں جماعت کے الگ الگ سبق تھے، جس میں 10 ویں والوں کے لیے موضوع تھا 'جنگ آذادی میں اردو کا رول' 12 ویں کے طلبہ کا موضوع تھا 'تعلیم نسواں' اور گریجوئیشن کے طلبہ کا موضوع تھا 'علامہ اقبال کی شاعرانہ عظمت'۔
انہوں نے پرائویٹ اور سرکاری اسکولوں کے بچے کی شمولیت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں صرف سرکاری اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ۔