ETV Bharat / state

Urdu language words are running out: ارود اپنوں کے درمیان ہی اجنبی بن گئی ہے - گھروں میں ختم ہوتے اردو الفاظ پر توجہ دینے کی ضرورت

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم و ہفت روزہ نقیب کے ایڈیٹر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کچھ سال قبل عام طور پر اردو کے متعدد الفاظ کو استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب اس طرح کے الفاظ سننے کو نہیں ملتے ۔ اب روز مرہ کی زندگی میں بولے جانے والے الفاظ Use of Urdu words in daily life بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ گھروں میں اب باورچی خانہ نہیں بولا جاتا بلکہ لوگ کیچن کہتے ہیں، اسی طرح غسل خانہ کے بجائے باتھ روم استعمال ہو رہا ہے، خواب گاہ کی جگہ بیڈروم نے لے لی ہے-

اردو زبان
اردو زبان
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 12:32 PM IST

اردو زبان اپنی تہذیب اور چاشنی کی وجہ سے عام لوگوں کے دلوں میں حکمرانی کر رہی ہے. اس زبان کے شیدائی بلاتفریق تمام مذاہب کے اندر موجود ہیں. اردو ایک ایسی زبان ہے جس کا استعمال روز مرہ کی زندگی میں سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ لوگ اپنی روزہ مرہ کی زندگی میں کثرت سے اردو زبان کے الفاظ کاUrdu language words استعمال کرتے ہیں۔ مگر ادھر چند برسوں میں روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے اردو الفاظ معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اردو جملے، فقرے اور معقولات پر انگریزی زبان حاوی ہوتی نظر آ رہی ہے. جو باعث تشویش ہے۔

اردو زبان

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے اردو کے ماہرین سے مذکورہ مسائل کے تناظر میں گفتگو کی۔ امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم و ہفت روزہ نقیب کے ایڈیٹر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ یہ اس وقت اہم مسئلہ درپیش ہے۔ ہمارے زمانے میں کئی ایسے الفاظ ہیں جو آج سننے کو نہیں ملتی۔ اب روز مرہ کی زندگی میں بولے جانے والے الفاظ بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اب گھروں میں باورچی خانہ نہیں بولا جاتا بلکہ لوگ کیچن کہتے ہیں۔ اسی طرح غسل خانہ کے بجائے باتھ روم استعمال ہو رہا ہے۔ خواب گاہ کی جگہ بیڈروم نے لے لی ہے۔ یہ وہ الفاظ تھے جو غیر مسلموں کے گھروں میں بھی کثرت سے بولے جاتے تھے مگر آج خود ہمارے گھروں سے یہ الفاظ نکلتے جا رہے ہیں۔ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پٹنہ یونیورسٹی شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ اردو آج اپنے گھروں میں ہی دم توڑ رہی ہے۔ والدین بھی اپنے بچوں کی تربیت اس انداز سے نہیں کر رہے ہیں جس طرح ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:بہار اردو اکادمی کی تمام سرگرمیاں بند

انہوں نے مزید کہا کہ آج گھروں میں اردو اخبار نہیں خریدی جاتی، بچوں کو اردو کے چھوٹے چھوٹے جملے یاد نہیں کرائے جاتے بلکہ انہیں انگریزی زبان کی ترغیب دی جاتی ہے تو ایسے میں بچے کیسے اردو کی طرف راغب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.