ETV Bharat / state

Urdu Language Program in Gaya: گیا میں سات مئی کو فروغ اردو زبان پروگرام

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 3:21 PM IST

گیا میں سات مئی کو فروغ اردو کے تحت 'اردو طلبہ و طالبات کے لیے انعامی مسابقہ Urdu Student Prize Competition کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ اس میں میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔ Urdu Language Program in Gaya

Urdu Language Program In Gaya: گیا میں فروغ اردو زبان پروگرام کا انعقاد سات مئی کو

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آئندہ 7 مئی کو محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فروغ اردو زبان پروگرام Urdu Language Program in Gaya کا انعقاد کیا جائے گا۔ پروگرام کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا اور اس کا افتتاح گیا ڈی ایم تیاگ راجن کریں گے۔ اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے اردو طلبہ کے لیے انعامی مسابقہ دو برس بعد منعقد ہورہا ہے کیونکہ گذشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام نہیں ہو پایا تھا۔

اس معاملے پر ضلع اردو زبان سیل کے اسٹاف تنویر احمد نے بتایا کہ سال 2021 کا پروگرام آئندہ سات اپریل کو ہوگا۔ اس پروگرام میں مختلف موضوعات کے تحت پانچ منٹ تک طلبہ و طالبات مقالہ پیش کریں گے۔ اس میں فرسٹ، سکنڈ اور تھرڈ آنے والے کو انعام کی شکل میں رقم سے نوازا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Promotion Program in patna: بہار میں اردو کے فروغ کے لیے پروگرام کا انعقاد

سبھی اسکول و کالج اور مدارس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں کے طلباء کو مسابقہ میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ خواہشمند طلبہ کی فہرست ضلع اردو زبان سیل گیا واقع کلکٹریٹ کو دستیاب کرا دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک انٹر اور گریجویشن کے طلبا و طالبات کے لیے الگ الگ موضوع طے کیے گئے ہیں، جس پر وہ خطاب کریں گے۔Urdu Language Program In Gaya

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.