ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں طنز و مزاح کے شاعر عابد رضا عابد نے کہا ہے کہ اردو کو اسکولوں میں اختیاری نہیں لازمی مضمون کے طور پر ہونا چاہئے۔
اردو ختم ہو گئی تو تہذیب ختم ہو جائے گی۔
ریاستی حکومت کے ذریعہ اسکولوں میں اُردو کو اختیاری مضمون قرار دئیے جانے کے بعد ریاست کے محبان اُردو میں رنج کا ماحول ہے۔
طنز و مزاح کے شاعر عابد رضا عابد نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ اردو زبان ہی نہیں بلکہ ایک تہذیب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جانوروں کی پہچان کے لیے ٹیگنگ
اُردو اگر ختم ہو گئی تو ریاست سے ایک تہذیب مٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُردو ریاست میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ رکھتی ہے۔
اس لئے اس کو تو ریاست کے اسکولوں میں لازمی مضمون کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔ اگر اردو کو اختیاری مضمون رکھا گیا تو یہ اُردو کے ساتھ زیادتی ہوگی۔'