بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی ہے اور اس الیکشن میں بڑی تعداد میں اقلیتی طبقے کے امیدوار بھی میدان میں ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر امیدواروں نے اپنے پوسٹر اور بینر اردو میں نہیں چھپوائے ہیں، جن سے اردو کے بہی خواہ انتہائی ناراض ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے اس کے لیے مہم بھی چلائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ جن امیدواروں نے اپنے بینر اور پوسٹر میں اردو کو جگہ نہیں دی ہے ایسے امیدواروں کا بائیکاٹ کریں لیکن اس کا خاطر خواہ کوئی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔ Bhagalpur Local Body Elections
ایک اندازے کے مطابق صرف بھاگلپور شہر میں 50 سے زیادہ مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔ اور پانچ فیصد امیدوار ہی ہیں جنہوں نے اپنے پوسٹر اور بینر میں اردو کو جگہ دی ہے۔ اردو کی ترویج و اشاعت کے لیے کام کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایسے موقعوں پر اردو کو نظرانداز کرنا واقعی قابل افسوس ہے۔ Urdu Banner and Poster Didnt Use In Bhagalpur For Election Campaigning
واضح رہے کہ بہار میں بلدیاتی انتخابات کے تحت دوسرے مرحلے کے لیے 28 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 30 تاریخ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، اس انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار میئر اور ڈپٹی میئر کو بھی ووٹر براہ راست منتخب کریں گے، اس سے قبل وارڈ پارشد اپنے خصوصی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کرتے آرہے تھے۔ Local Body Elections In Bhagalpur
یہ بھی پڑھیں : Bhagalpur Local Body Elections بھاگلپور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے زور و شور سے تشہیر جاری
Bhagalpur Mini Gun Factory Exposed بھاگلپور میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار