ETV Bharat / state

بہار میں ہندو تہواروں پر تعطیلات میں کمی اور مسلمانوں کے تہواروں پر چھٹیوں میں اضافہ: مرکزی وزیر گری راج سنگھ

بہار کے سرکاری اسکولوں میں سال 2024 کی چھٹیوں کا کیلنڈر جاری ہوتے ہی سیاست شروع ہوگئی۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے محکمۂ تعلیم کے ہندو تہواروں پر چھٹیاں کم کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ہے۔ نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ 'اسلامی جمہوریہ بہار' ہے۔ Giriraj Singh on Hindu Muslim festivel holidays in Bihar

Union Minister Giriraj Singh said holidays on Hindu festivals reduced and holidays on Muslim festivals increased in Bihar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 1:51 PM IST

پٹنہ: پیر کو بہار کے محکمۂ تعلیم نے سال 2024 کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ بہار کے سرکاری اسکولوں میں 2024 کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔ اس بار بہار کے سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں میں زبردست کمی کی گئی ہے۔ ہندو مذہب سے متعلق کئی اہم تہواروں کے دن بھی چھٹیاں نہیں دی گئی ہیں۔ جس پر بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی اس فیصلہ کی تنقید کی ہے۔

  • जिस तरह से लालू यादव और नीतीश सरकार हिंदुओं पर हमला कर रही है, भविष्य में उन्हें मोहम्मद नीतीश और मोहम्मद लालू के नाम से जाना जाएगा। pic.twitter.com/Upw2sGUK1V

    — Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) November 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

Bihar Violence بہار میں ہندو محفوظ نہیں، گری راج سنگھ

یہ ہے 'اسلامی جمہوریہ بہار': بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر مانے جانے والے گری راج سنگھ نے اپنے 'X' ہینڈل (ٹویٹر) پر لکھا ہے، 'اسلامی جمہوریہ بہار، نتیش اور لالو حکومت نے اسکولوں میں مسلمانوں کے تہواروں کی چھٹیاں بڑھا دیں، ہندو تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دیں۔

  • इस्लामिक रिपब्लिक ऑफ़ बिहार।

    नीतीश और लालू सरकार ने स्कूलों में मुस्लिम पर्व की छुट्टी बढ़ाई, हिंदु त्योहारों में छुट्टी की ख़त्म। pic.twitter.com/ngjc4qVbuS

    — Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

'عید-محرم کی تعطیلات بڑھا دی گئیں': مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا، 'بہار میں کئی ہندو تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں اور عید محرم کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ یہ بھی غزوہ ہند کا ایک حصہ ہے۔

بہار میں کئی اہم تہواروں پر بھی چھٹی نہیں ہے: بہار کے محکمۂ تعلیم کے نئے کیلنڈر کے مطابق سال 2024 میں ہرتالیکا تیج، جیتیہ، بھائی دوج، رکھشا بندھن، مکر سنکرانتی، سرسوتی پوجا، جنم اشٹمی پر اسکول کھلے رہیں گے۔ اور رام نومی، اس کے ساتھ اب دسہرہ پر 6 دن کی بجائے صرف 3 دن کی چھٹی ہوگی۔

مسلمانوں کے تہواروں پر چھٹیوں کی تعداد میں اضافہ: محکمۂ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم مذہب سے متعلق تہواروں پر تعطیلات کی تعداد 10 ہو گی۔ جس میں شب برأت، عید، بقرعید، محرم، چہلم اور بارہ ربیع الاول یعنی یوم ولادت حضرت محمدﷺ صاحب شامل ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ جہاں ایک طرف ہندوؤں کے کئی تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ وہیں دوسری طرف عید اور محرم کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.