ETV Bharat / state

Ashwini Choubey on Marrying Hindu Daughters ہماری بیٹیوں کی عزت پر ہاتھ ڈالیں گے تو کاٹ دیں گے، اشونی کمار چوبے کا متنازع بیان - بہار میں بیان بازی تیز

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی بیٹیوں سے متعلق راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر کے متنازع بیان کے بعد بہار میں متنازع بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے نے بھی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ سناتن دھرم کی بیٹیوں کی عزت سے کھیلواڑ کرنے والوں کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ دوسری جانب بی جے پی رکن قانون ساز سنتوش سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ہماری بیٹیوں پر انگلی اٹھائے گا تو اس کی انگلی کاٹ دیں گے۔

Union Minister Ashwini Choubey
Union Minister Ashwini Choubey
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 1:17 PM IST

ساسارام/بکسر: راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر کے متنازع بیان 'بی جے پی رہنما اپنی بیٹیوں کو مسلمانوں سے بچائیں' پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے نے سخت لہجے میں کہا کہ سناتن دھرم کی بیٹیوں کی عزت سے کھیلواڑ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے لوگ لگتا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کو دوسرے مذاہب کے لوگوں کے حوالے کردینا چاہیے تو وہ کرسکتے ہیں، لیکن ہم لوگ نہ تو ایسا کریں اور نہ ایسا ہونے دیں گے۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے نے کہا کہ سناتن دھرم کی بیٹیاں ملک کی بیٹیاں ہیں، اگر کوئی بھی ان کی عزت پر ہاتھ ڈالے گا تو ہم اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔ اس کے بعد بھی آر جے ڈی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کو دوسرے مذہب کے لوگوں کے حوالے کر دینا چاہیے تو وہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہندو راشٹریہ ملک ہے اور ہندو راشٹریہ ہی رہے گا۔ دوسری جانب بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل سنتوش سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈران کا دماغ خراب ہوچکا ہے۔ بیٹی چاہے کسی کی بھی ہو اس حوالے سے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر کوئی مسلمان ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی طرف غلط نیت سے دیکھے گا یا انگلی اٹھائے گا تو اس کی انگلی کاٹ دی جائے گی۔

اشونی کمار چوبے کا متنازع بیان

یہ بھی پڑھیں: بہار میں 30 لاکھ سے زائد غریب خاندان کو اب تک راشن کارڈ نہیں ملا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل سی سنتوش سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی لیڈران کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ چاہے وہ کسی کی بیٹی ہو، بیٹی تو بیٹی ہوتی ہے۔ بیٹی بہار کی بیٹی ہوتی ہے۔ جہاں تک ایک مسلمان ہندو اور بی جے پی لیڈران کی بیٹی کو بھگاکر لے جاتا ہے تو بھائی وریندر ذرا اس کا وقت بتادیں وہ ہمارے یا اپنی پارٹی کے رہنماؤں کا کردار جانتے ہیں۔ میں اتنا بتادوں کہ کوئی بھی مسلمان اگر ہندو کے عقیدے اور کسی کی بہن بیٹی پر انگلی اٹھائے گا تو اس کی انگلی کاٹ دیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہر ایک کارکن اور لیڈر اپنی عزت کے لیے اپنی گردن کاٹنے کو تیار ہیں۔دراصل، بھائی وریندر نے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ ہمیشہ ہندو مسلم کرتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ان کی پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں نے اپنی بیٹیوں کی شادی مسلمانوں سے کر دی ہے۔ انہوں نے لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان اتنے ہی برے ہیں تو انہوں نے اپنی بیٹیوں کی شادی مسلمانوں سے کیوں کی۔ آر جے ڈی لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر پہلے اپنی بیٹیوں کو ان سے بچائیں، پھر کسی کا حق چھیننے کی بات کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.