شہر اور مضافات کے تمام مسالک کے علماء اور ائمہ حضرات نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ملی، سماجی اور فلاحی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کا عہد کیا۔
اس میٹنگ میں کہا گیا کہ چرم قربانی کی وصولی کے لیے طلبا مدارس کا استعمال نہیں کرنے کے بجائے گیارہ لوگوں کی باضابطہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس میں سبھی مسالک کے لوگوں کے افراد شامل ہیں اور اس کے لیے نام کا انتخاب ہو چکا ہے۔ اس کی ایک لسٹ سبھی ائمہ و ذمے داران مدارس کو ارسال کر دی جائے گی، قربانی کرنے والے حضرات کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ چرم کا کیا کریں گے۔ اب وہ مدارس کے ذمے داران جو چرم لیں گے ان کی ذمے داری ہوگی کہ وہ کس طرح سے اسے فروخت کریں۔
ریاست بہار کے ضلع گیا کے علما کرام و ذمے دران مدارس (بین المسالک ) اور شہر کے سیاسی وسماجی رہنما کی عید الاضحی کے پیش نظر ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔
جس میں عید قرباں کے موقع پر مدارس اسلامیہ اورتحصیل چرم قربانی کے تعلق سے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
نشست میں تمام مسالک کے علما ، ائمہ حضرات نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ملی، سماجی اور فلاحی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے کا عہد کیا۔
یہ میٹنگ شہر کے گیوال بیگہ میں واقع اے ایم گرین پیلس میں ہوئی اور عید الاضحی کے موقع پر آنے والی دشواریوں کے حل پر تبادلۂ خیال ہوا اور ساتھ ہی اس کا حل بھی نکالا گیا۔
جس کے لئے باضابطہ گیارہ لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئ ۔اس میٹنگ میں گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میِئر بھی شریک ہوئے۔
اس میں میٹنگ باتفاق رائے فیصلہ ہواکہ چرم قربانی کی وصولی کے لئے طلباء مدارس کا استعمال نہ کیا جائے ، گیارہ لوگوں کی باضابطہ ایک کمیٹی تشکیل ہوئ جس میں سبھی مسالک کے لوگوں شمولیت ہےجس کے لئے نام کا انتخاب ہو چکا ہے ۔
اس کی ایک لسٹ سبھی ائمہ و ذمہ داران مدارس کو ارسال کر دی جائے گی ،قربانی کرنے والے حضرات کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ چرم کو کیا کریں گے۔
اب وہ مدارس کے ذمہ داران جو چرم لیں گے ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کس طرح فروخت کریں۔چرم کو دفن کرنے یا برباد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اس موقع پرڈپٹی مئیرموہن شریواستو نے کہاکہ جہاں تک کوشش ہوگی وہ آپ سب کے ساتھ رہیں گے۔
بقرعید کے موقع سے ہر طرح کی سہولیات صفائ کے لئیے ہوگی اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کے لئے ٹیمپو کے ساتھ موجود رہے گا ۔
اس کے لئے سبھی وارڈ پارشد اور علماء اپنے مسلم اکثریت والے علاقے کی ایک لسٹ بنا کے دیدیں کہ کہاں کتنی گاڑیاں بھیجنی ہے۔
اسعد پرویزعرف کمانڈر نے کہاکہ تمام مدارس کے ذمہ داران مل کر کے ہر محلے میں ایک ٹھکانہ بنائیں کہ چرم قربانی کہاں جمع کی جائے اس جگہ ہر مدارس کا ایک نمائندہ اہل چرم کو جس مدرسے میں دینا اس کی رسید لے لیگا۔
اس موقع پر جامعہ برکات منصور کے ناظم اعلی مولناسید اقبال احمد حسنی برکاتی ، مولاناعمر نورانی ، قاری غضنفرقاسمی ، مولاناتبارک حسین رضوی ، مولاناشبیراشرفی ، قاری قدرت اللہ ، مولاناخواجہ درانی،اقبال حسین وغیرہ موجودتھے۔