ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک - بھبھوا ادھورا شاہراہ

ریاست بہار کے کیمور میں بھبھوا ادھورا شاہراہ پر تیز رفتار بس نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں دونوں نوجوان کی موقع پر ہی المناک طور پر موت ہو گئی۔

Two youths killed in road accident in kaimur
سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق
author img

By

Published : May 31, 2020, 6:10 PM IST

بھبھوا میں تیز رفتار بس نے ایک موٹر سائیکل کو بھیانک ٹکر ماری، جس میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد سینکڑوں کا مجمع جائے وقوع پر جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے فوراً ادھورا تھانہ کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد تھانہ ادھورا کی پولس نے موقع پر پہنچ کر کاغذی کارروائی کے بعد لاش کو قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر ہسپتال بھبھوا بھیج دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں میں سے ایک راجو سنگھ ولد واشیت سنگھ جو ادھورا اسٹیشن کے علاقہ کرر گاؤں کا رہائشی تھا، جس کی عمر 22 سال ہے اور بابو لال چیرو ولد مرحوم سانتو چیرو کی عمر 25 سال ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس خوفناک حادثے میں نوجوان کی موٹر سائیکل بھی بری طرح نقصان ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں نوجوان لال رنگ کی پیشن پرو ہیرو موٹر سائیکل سے ادھورا سے تالا گاؤں لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتار بھبھوا سے آنے والی بس کے اوور ٹیک کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں دونوں نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.