ETV Bharat / state

ارریہ: جعلی نوٹ کے ساتھ دو نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 12:15 PM IST

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کر کے پولیس نے دو نوجوانوں کو 60 ہزار کے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ارریہ: جعلی نوٹ کے ساتھ دو نوجوان گرفتار
ارریہ: جعلی نوٹ کے ساتھ دو نوجوان گرفتار

ریاست بہار کے ارریہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ساٹھ ہزار جعلی نوٹ کے ساتھ دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس محکمہ کو خفیہ جانکاری موصول ہوئی تھی کہ دس لاکھ روپے کے جعلی نوٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جا رہے ہیں۔

ویڈیو

اس کے بعد فاربس گنج ڈی ایس پی رام پکار سنگھ کی قیادت میں فاربس گنج نگر تھانہ کی پولس نے فاربس گنج شہر کے بس اسٹینڈ کے پاس چھاپے ماری کی جہاں سے دو نوجوانوں کو 60 ہزار جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے فاربس گنج ٹاؤن کے ڈی ایس پی این کے یادو نے پریس کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ جعلی روپے کے تعلق سے شہر میں خبریں کئی دنوں سے گردش کر رہی تھی، خاص طور سے ہاٹ بازاروں میں جعلی نوٹوں کی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا تھا ان تمام خبروں کو دیکھتے ہوئے آج چھاپے ماری کی گئی جہاں سے دو نوجوان سنتوش منڈل اور سونو راج کو 6000 کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.