ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا شہر میں آر پی ایف نے غیر قانونی طور پر ریلوے ٹکٹ بنانے والے دو افراد کو چھاپہ مار ی کے دوران گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
گرفتار نوجوانوں سے 20 تتکال ٹکٹ جسکی قیمت قریب پچاس ہزار روپیہ بتائی جارہی ہے، ضبط کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جی آر پی لگاتار ان نوجوانوں کے ای میل آئی ڈی کو سرویلینس پر رکھ کر کاروائی میں جٹی تھی۔ اس بیچ لاکڈاٶن نافذ ہو گیا اور ریلوے ٹکٹ بکنگ کا کام بھی بند ہوگیا۔
جیسے ہی ٹرین شروع ہو نے کی اطلاع ملنے لگی تو نوجوانوں کی نقل حرکت بھی شروع ہو گٸ۔
اس بیچ ریلوے سائبر سیل کی نگرانی ٹیم نے کچھ مشتبہ افراد کی جی میل آئی ڈیز پر نگرانی رکھنا شروع کردی، خود جی آر پی۔ کمانڈنٹ آشیش گپتا اس غیر قانونی ٹکٹوں کی خرید و فروخت پر نظر رکھے ہوۓ تھے۔
یہاں بتا دیں کے کورونا کال کی وجہ سے ٹرین سروسز پچھلے تین ماہ سے موخر ہو گئی تھی اور اب لاک ڈاؤن کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کا رش بڑھنے لگا، لہذا غیر قانونی ٹکٹ بنانے والے بھی سرگرم ہوگئے ۔
تین ماہ خاموش رہنے کے بعد غیر قانونی ٹکٹ بنانے کا کام مکمل طور پر شروع ہو گیا ہے، اور ا ب غیر قانونی ٹکٹوں کی خریداری اور فروخت کو روکنے کے لئے خود آر پی ایف کے کمانڈنٹ آشیش مشرا کی سربراہی میں ڈی ڈی یو پوسٹ انچارج سنجیو کمار، ساسارم انچارج پی کے راوت اور کرائم سیل پنڈت دندیل اپادھیائے نگر کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
سینئر ڈویژنل سیکیورٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹیم نے کچھ مقامات پر چھاپے مار کر دو لوگوں کو گرفتار کر سہسرام ریلوے جیل رسید کر دیا ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مرکزی حکومت نے شرمک خصوصی ٹرینس چلائی ہیں جن کے ذریعے مہاجر مزدوروں اور عام لوگ اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔