ریاست بہار کے ضلع گیا ہیڈ کواٹر سے قریب شیرگھاٹی تھانہ حلقہ کے کمات گاوں میں جمعرات کی شام کو زیرتعمیر اینٹ بھٹہ کی چمنی اچانک گرگئی ۔
جس کے ملبے میں دب کر اتر پردیش کے دومزدوروں کی موقع پر پی موت موت ہوگئی، جبکہ دیگر مزدور شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں ۔
اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے مزدوروں کوباہر نکالا، جس میں دو مزدور ہلاک ہو گئے تھے اس کی تصدیق تھانہ انچار حسین خان نے کی۔
انہوں نے بتایا کے حادثے میں ہلاک مزدورکی پہچان محمد مجسم ابن محمدرئیس اور محمد نسیم ابن محمد ناصر دونوں گرام شہبازپور سورانگر ضلع سمبھل کے طورپرہوئی ہے، جن کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال بھیجاجارہا ہے ۔
واضح رہے کہ آلودگی کے نئے قوانین کے مطابق اترپردیش سے مزدوروں کی ایک ٹیم کو 80 فٹ اونچی فکس چمنی بنانے کے لیے اینٹ بھٹہ مالک نے گیا بلایا تھا، چمنی بنانے کے دوران ہی یہ حادثہ پیش آیا۔