ETV Bharat / state

دو لٹیرے گرفتار

ریاست بہار کے ضلع سارن پولیس نے بھگوان بازار تھانہ علاقہ کے ریلوے کالونی میں اتوار کو ایک تاجر سے ہوئی ساڑھے چھ لاکھ روپے کی لوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو لٹیروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

دو لٹیرے گرفتار
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 11:25 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ ہری کشور رائے نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے کا پردہ فاش کرنے کے لیے ڈویژنل پولیس افسر اجے کمار سنگھ کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی تھی ۔

ٹیم نے مسلسل تحقیقات کی بدولت اس لوٹ میں شامل دو لٹیروں کو تھانہ علاقہ کے شیو بازار کے باشندہ محمد عمران اور گدری بازار کے رہنے والے محمد تاثیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رائے نے بتایاکہ گرفتار عمران کے گھر سے لوٹ کی رقم میں سے ایک لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس گرفتار بدمعاشوں سے سخت تفتیش کر رہی ہے ۔

غورطلب ہے کہ 28 جولائی 2019 کو ہتھوا مارکیٹ کا تاجر کندن کمار رکشے سے چھپرہ جنکشن ٹرین پکڑنے جارہا تھا ۔ اسی دوران بھگوان بازار تھانہ علاقہ کے ریلوے کالونی میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے پہلے اس کے آنکھ میں مرچ کا پاﺅڈر جھونکا اور پھر پیر میں گولی مار دی ۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے تاجر سے لگ بھگ چھ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.