ETV Bharat / state

شراب نوشی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:42 PM IST

ریاست بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بگہا نگر تھانہ میں شراب پینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

two policemen arrested for drinking alcohol in bihar
شراب پینے کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار

بگہانگر تھانہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) سنجیو کمار نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر بگہا نگر تھانہ کے پٹکھولی اوپی انچارج دھرم ویر بھارتی، بٹیشور استھان پہنچے جہاں دو پولیس اہلکار شراب نوشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے پولیس اہلکاروں میں اوپندر رائے پولیس لائن میں تعینات ہیں جبکہ دوسرا پولیس اہلکار گنیش سنگھ بگہا عدالت میں تعینات ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ شراب کے نشے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کو مقامی پرائمری ہیلتھ مرکز لایا گیا جہاں ان کی میڈیکل ٹسٹ کرائی گئی۔ ٹسٹ میں شراب پینے کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کو عدالتی حراست میں بیتیا جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.