ETV Bharat / state

Heatwave In Gaya موسم کا قہر جاری، لو لگنے سے دو افراد کی موت - مسلسل اضافے کے درمیان مگدھ میڈیکل ہسپتال

ضلع گیا میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے انتظامیہ کےمطابق اب تک دو افراد کی موتیں ہوچکی ہیں درجہ حرارت 44 ڈگری تجاوز کرگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ ہیلتھ کے ضلع اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی چھٹی آئندہ 29 جون تک رد کردی ہے۔

موسم کا قہر جاری ،  لو لگنے سے  دو افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 7:30 PM IST

موسم کا قہر جاری ، لو لگنے سے دو افراد کی موت

گیا: بہار کے ضلع گیا میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے درمیان مگدھ میڈیکل ہسپتال کے ہیٹ ویو وارڈ میں سولہ مریض بھرتی ہو گئے ہیں۔سنیچر کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ہسپتال پہنچے اور وارڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے سپرٹینڈنٹ کو ہدایت دیں کہ مریضوں کے رشتہ داروں کے بیٹھنے کے لیے معقول انتظام کیا جائے۔ ڈی ایم نے وارڈ میں زیرعلاج مختلف مریضوں سے جاکر ان کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی، اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب تک دو افراد کی ضلع میں ہیٹ ویو سے موت ہو چکی ہیں۔

ڈی ایم نے بتایا کہ سبھی پرائمری ہیلتھ مراکز کو بھی الٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ پیٹ اسٹروک سے متاثرین کے لیے ہسپتالون میں بیڈ محفوظ رکھا گیا ہے۔ حسب ضرورت دوا آئی ایس پیک واٹرکولر وغیرہ سبھی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ علاج میں کوئی کمی نہیں ہو ہیلتھ ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہیڈکوارٹر میں لگاتار بنے رہیں تاکہ مریضوں کا بہتر علاج کیا جاسکے۔ سبھی ایمبولینس میں بھی آئیس پیک ، اوآرایس اور پیراسیٹامول دوا رکھی گئی ہے ہر پنچایت میں دو الگ سے ایمبولینس پہچان کی گئی ہے تاکہ کسی محلے ٹولے میں کسی شخص کی طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسے نزدیک کے ہسپتال میں پہنچایا جا سکے

مجسٹریٹ کی تعیناتی :

ہیٹ اسٹروک سے نپٹنے کو لے کر ڈی ایم تیاگ راجن نے سنیچر کو مگدھ میڈیکل ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پرنسپل اور سپریٹینڈنٹ کے ساتھ میٹنگ کی اس دوران ڈی ایم نے صدر ایس ڈی او کو ہدایت دیا کہ ہیٹ ویو وارڈ میں تین نشستوں میں مجسٹریٹ کی تعیناتی کی جائے تاکہ یہاں افراتفری کا ماحول نہ ہو اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رہے اس میٹنگ میں ڈی ایم نے سخت ہدایت دی کے ہٹ ویو کے مریضوں کی اسکی ایس او پی کے مطابق انہیں علاج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Nitish on Manjhi اگر جیتن رام مانجھی ساتھ ہوتے تو بی جے پی کو اطلاعات پہنچاتے رہتے : نتیش

واضح ہوکہ 2019کے جون ماہ کے بعدیہ پہلا موقع ہے جب ضلع شدید گرمی کی وجہ سے ریڈالرٹ پر ہے۔ سنہ 2019میں ہیٹ ویو سے چالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2020 سے 2022 تک ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والوں کی تعداد بہت کم تھی۔ ضلع میں اس برس سو سے زیادہ لوگ ہیٹ اسٹروک کی زد میں آچکے ہیں۔ انتظامیہ نے دو افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ ریاستی سطح پر لو لگنے سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے ضلع میں مرنے والے میں ایک جوان اور ایک بوڑھا شخص ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.