گیا: بہار کے گیا ضلع کے ایڈیشنل ایس پی منیش کمار نے کہاکہ چندوتی تھانہ علاقے میں گزشتہ 31 اگست کو راج کمار نام کے ایک صحافی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی گئی ۔ایس ایس پی ہرپریت کور کی ہدایت پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔پورے معاملے کی تفتیش شروع کی گئی ۔Two Miscreants Arrested In Dacoity Case in Gaya In Bihar
انہوں نے کہاکہ الگ طریقے سے پورے معاملے کی تفتیش کی گئی ۔اس معاملے میں ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔جانچ کے دوران اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کے نام سامنے آئے۔شرپسندوں سے متعلق معلوم حاصل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کی کوشش کی تیز کردی گئی۔مخبروں کی اطلاع پر خصوصہ چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والے شرپسندوں کوگرفتار کرلیاگیا۔
ان کاکہنا ہے کہ اس معاملے میں گرفتار شرپسندوں کی شناخت یوگیندر کمار اور اوپیندر پاسوان کے طور پر ہوئی ہے ۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Youth Raped and Filmed Video of Minor نوجوان نے خود کو عاشق ثابت کرنے کیلئے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی
یڈیشنل ایس پی نے ڈکیتی کی واردات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ پوچھ تاچھ میں بدمعاشوں نے بتایا کہ پیسے ان لوگوں نے آپس میں بانٹ لئے تھے ۔ڈکیتی میں کل پانچ بدمعاش شامل تھے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے POlice Solve Dacoity Case