ETV Bharat / state

بکسر سینٹرل جیل میں دو قیدیوں کی موت - Prison administration accused of negligence

زمینی تنازعہ میں بکسر سینٹرل جیل میں قید دو قیدیوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے موت ہوگئی، جس کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ نے پولیس محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے ۔

بکسر سینٹرل جیل میں دو قیدیوں کی موت
بکسر سینٹرل جیل میں دو قیدیوں کی موت
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 7:41 PM IST

بکسر: بہار کے بکسر سینٹرل جیل میں قید دو قیدیوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے موت ہوگئی۔
پولس ذرائع نے آج بتایا کہ 'ضلع میں صنعتی تھانہ علاقے کے رامووبریا گاؤں کے رہنے والے وشنو شنکر پانڈے ، اومکار ناتھ پانڈے اور دیگر لوگوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا ۔ گزشتہ دنوں دونوں فریق کے درمیان ہوئے تنازعہ میں ملزم شنکر پانڈے تقریبا تین ماہ سے جیل میں قید تھا۔ اسی درمیان آج اچانک ملزم شنکر پانڈے کی طبیعت خراب ہونے سے موت ہوگئی۔

اس واقعے کے بعد مہلوک کے اہل خانہ نے پولس پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'شنکر پانڈے زخمی تھے اور انہیں علاج کی ضرورت تھی لیکن انہیں جیل بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے کھانا پینا تک چھوڑ دیا تھا۔ ایسے میں پولس ان کی موت کی ذمہ دار ہے اس لئے انہیں سزا ملنی چاہئے۔

اس معاملے میں پوچھے جانے پر سب ڈویژن پولس افسر ستیش کمار نے بتایا کہ 'کسی بھی زخمی کوعلاج کرانے اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی جیل بھیجا جاتا ہے۔ اگر جیل میں قیدی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو اس کے لئے جیل انتظامیہ کو اپنی جوابدہی سمجھنی چاہئے اور قیدی کو مناسب علاج مہیا کرانا چاہئے۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بکسر سینٹرل جیل میں ہی بھوجپور ضلع کے رہنے والے اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدی لال بابو سنگھ عرف بابو لال سنگھ کی بھی طبیعت خراب ہونے کے بعد جمعہ کو موت ہوگئی۔ جیل انتظامیہ نے اس کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دے دی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ راجیو کمار نے بتایا کہ 'قیدی لال بابو سنگھ (56) کو کئی دنوں سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی۔ اس کا علاج جیل میں جاری تھا، جب اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی تو اسے پانچ اگست کو صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں جمعہ کی صبح اس نے علاج کے دوران ہی دم توڑ دیا۔ وہ سال 2011 میں آرہ سے بکسر سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا ملنے کے بعد آیا تھا۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.