ETV Bharat / state

پورنیہ: گولی مارکر دو بھائیوں کا قتل، تین زخمی - Police are investigating the matter

پورنیہ کے جانکی نگر تھانہ علاقہ میں شرپسندوں نے ہفتہ کے روز دو بھائیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ واردات میں تین دیگر زخمی ہوگئے۔

پورنیہ: گولی مارکر دو بھائیوں کا قتل، تین زخمی

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 5:34 PM IST

پورنیہ: بہار میں ضلع پورنیہ کے جانکی نگر تھانہ علاقہ میں شرپسندوں نے ہفتہ کے روز دو بھائیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ واردات میں تین دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تقریباً 15 کی تعداد میں شرپسندوں نے صبح تین بجے ٹھاکر پٹی گاوں میں حملہ کیا۔ اور سبھودھ رشی دیو ، انمون رشی دیو کوگولی مار کرقتل کردیا۔ اس کے علاوہ دیگر تین افراد کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو بنمنکھی ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات کا سبب زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا اور معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.