پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ کشن پور گاﺅں باشندہ گوندا یادو اور اس کے بڑے بھائی راج کمار یادو گاﺅں کے نزدیک بائی پاس شاہراہ پر اپنے ڈھابا ( ہوٹال ) میں بیٹھ کر اخراجات کا حساب کر رہے تھے ، تبھی موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے دھاوا بولا ۔
بدمعاشوں نے ہوٹل سے بھائیوں کو باہر نکال کر گولی مار دی اور فرار ہوگئے ،بعد میں گاﺅں والوں کے تعاون سے اہل خانہ نے نازک حالت میں دونوں بھائیوں کو بھاگلپور کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
واقع کی وجہ بائی پاس روڈ میں سرکاری زمین پر واقع ڈھابا چلانے کیلئے دوفریق کے مابین چل رہا تنازعہ بتایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
یواین آئی