ریاست بہار میں ضلع بیگو سرائے کے مفصل تھانہ علاقہ کے رتن پور گاﺅں سے پولیس نے اسلحہ سمیت دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے بتایا کہ 'انہیں اطلاع ملی تھی کہ خونخوار بدمعاش رام بھروسی کے رتن پور گاﺅں میں واقع گھر پر کچھ بدمعاش اکٹھا ہوئے ہیں۔'
اس شک کی بنیاد پر بدمعاش کے گھر پر چھاپے ماری کر کے جرائم پیشہ راجو کمار سنگھ اور دیپک کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے ایک پستول اور پانچ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔'
مسٹر کمار نے بتایا کہ ان بدمعاشوں نے چھ فروری کو رام دیری گاﺅں کے راجیو کمار کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اسی معاملے میں پولیس کو ان کی مسلسل تلاش تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد گرفتار بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔