ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کمتول تھانہ حلقہ کے سوتیا پول کے قریب گزشتہ سام کچھ نامعلوم بائک پر سواروں نے ایک تاجر کے ڈرائیور سے774000 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تاجر نے اس معاملے سے متعلق ایف آئی آر کمتول تھانہ میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے 72 گھنٹے کے درمیان لوٹ کا انکشاف کر دیا ۔
اس تعلق سے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ کہ گزشتہ روز دیر شام کمتول کے تاجر کوشل کشور پرساد کے پک اپ وین کے ڈرائیور سنیل کمار منڈل سے بائک سوار لٹیروں نے 774000 روپے لوٹ لئے جس کے بعد صدر ڈی ایس پی نے کاروائی کرتے ہوئے معاملے میں ملوث دو لٹیرے دیپک بھنڈاری اور ونود پاسوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے لوٹ کے 387195 رقم برآمد کئے ہیں، فی الحال پولیس دیگر ملزمین کی تفتیش کر رہی ہے ۔