ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga: مظفرپور میں تیار کردہ ترنگا وادی سمیت آسام اور ناگالینڈ میں لہرائے جائیں گے

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 11:43 AM IST

بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر مرکزی حکومت نے 'ہر گھر ترنگا' مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں سے 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ہر گھر ترنگا مہم سے کھادی صنعت سے وابستہ افراد کافی خوش ہیں اور کھادی ترنگے کی مانگ میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ huge demand for Khadi flags

tricolor-flags-made-in-muzaffarpur-to-fly-high-in-jammu-and-kashmir
مظفرپور میں تیار کردہ ترنگا وادی سمیت آسام اور ناگالینڈ میں لہرائے جائیں گے

مظفر پور: رواں برس 15 اگست کو ملک کو آزاد ہوئے 75 برس ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کو ملک بھر میں امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے، مرکزی حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم سے کھادی صنعت سے وابستہ افراد کا فی خوش ہیں۔ بہار مظفرپور کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کو ہزاروں ترنگا تیار کرنے کے آڈر ملے ہیں۔ صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ' مظفر میں تیار کردہ ترنگا وادی کشمیر سمیت متعدد ریاستوں میں لہرائے جائیں گے۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر کو 7500 ترنگے بھیجے ہیں۔ Tricolor flags made in Muzaffarpur to fly in Jammu and Kashmir

ویڈیو

بتادیں کہ بہار کے مظفر پور میں دو سائز کے ترنگے بنائے گئے ہیں۔ کھادی کے کپڑے سے تیار کیے گئے ترنگے کے ایک سائز ایک سے دو فٹ چوڑا اور تین فٹ لمبا ہوتا ہے۔ دوسرا تین فٹ چوڑا اور ساڑھے چار فٹ لمبا بنایا گیا ہے۔ جھنڈے کی تیاری میں 100 کاریگر دن رات کام میں مصروف ہیں۔ ایک ترنگے کی قیمت 2900 روپے ہے۔ تاہم کھادی کے چھوٹے سائز کے ترنگے کی قیمت تقریباً 400 روپے ہے، جب کہ عام کپڑے کا ترنگا بازار میں صرف 100 روپے میں بھی دستیاب ہے۔

مظفر پور کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر وریندر کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کی کھادی صنعت سے پرانا رشتہ ہے۔ اس سے پہلے بھی سوتی کپڑوں کے آرڈر آتے رہے ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ترنگا کا آرڈر آیا ہے۔ وریندر کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سردی کی وجہ سے اونی کپڑوں کا زیادہ کاروبار ہوتا ہے۔ کھادی ولیج انڈسٹریز کے ملازم کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا آڈر پورا ہو گیا ہے اور مظفر پور میں تیار کردہ ترنگا آسام اور ناگالینڈ کو بھی بھیجا گیا ہے۔ "7500 ترنگا جھنڈے جموں و کشمیر، 2500 آسام اور 3500 ناگالینڈ بھیجے گئے ہیں۔ صرف مظفر پور میں ساڑھے سات ہزار سے زیادہ جھنڈے فروخت ہوئے ہیں۔ ہمیں اب بھی آرڈر مل رہے ہیں۔ دس ہزار آرڈر ابھی بھی ہمارے پاس ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.