ETV Bharat / state

BR Ambedkar Death anniversary گیا میں ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی پر خراج عقیدت مارچ

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:22 PM IST

گیا میں آج آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راوٴ امبیڈکر کی 66 ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خراج عقیدت مارچ کا بھی انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی۔Remembering Dr BR Ambedkar on his death anniversary

خراج عقیدت مارچ کا اہتمام
خراج عقیدت مارچ کا اہتمام

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 66ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خراج عقیدت مارچ کا بھی انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی اس دوران جے بھیم، دلت حق کی لڑائی ہے کے نعرے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مارچ امبیڈکر پارک پہنچا جہاں پر رہنماؤں اور مارچ کی قیادت کررہے لوگوں نے مجسہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کی گئی اور اس دوران خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بابا صاحب نے دلتوں پسماندہ اور اقلیتی طبقے کے تحفظ اور انکےحقوق کا احاطہ کیا ہے حکومتیں اس پر پابند ہوں۔Remembering Dr BR Ambedkar on his death anniversary

خراج عقیدت مارچ کا اہتمام

اس موقع پر ستیش کمار داس نے کہاکہ باباصاحب امبیڈکر کو سبھی پارٹیز مانتی ہیں لیکن جب بابا صاحب کے بنائے آئین کی روشنی میں درج فہرست ذات وقبائل اور اقلیتی طبقے کو انکے حقوق کی ادائیگی کی باتیں ہوتی ہیں تو سبھی اپنی سہولت کے اعتبار سے سیاست کرتی ہیں اس دوران انہوں نے کسی پارٹی کا نام لیے بغیر کہاکہ آج جو مرکز میں برسراقتدار ہیں وہ بابا صاحب کے آئین کو بدلنے میں لگے ہیں ہندوستانیوں کو ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح ہوکہ ضلع گیا میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں آئین ساز بھیم راو امبیڈکر جنہیں بابا صاحب بھی کہاجاتا ہے انکی برسی منارہے ہیں کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن سمیت سبھی اعلیٰ افسران نے باباصاحب کی تصویر اور مجسمہ پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کی ۔

مزید پڑھیں:Ambedkar Statue Finger Broken: امبیڈکر کے مجسمہ کی انگلی توڑی، ہنگامہ ہونے پر پولیس نے معاملہ سنبھال لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.